جسٹس خواجہ محمد نسیم، جسٹس رضا علی خان، جسٹس مسعود اے شیخ کا سینئر پارلیمنٹیرین چوہدری لطیف اکبر کی ہمشیرہ کی وفات پر اظہار تعزیت

جمعہ 29 مارچ 2024 23:14

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 مارچ2024ء) سینئر جج سپریم کورٹ آزاد کشمیر جسٹس خواجہ محمد نسیم، جج سپریم کورٹ جسٹس رضا علی خان، ایڈہاک جج سپریم کورٹ جسٹس مسعود اے شیخ نے آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے سپیکر، سینئر پارلیمنٹیرین چوہدری لطیف اکبر کی ہمشیرہ اور راجہ سعد اقبال آفیسر تعلقات عامہ ہمراہ اپوزیشن لیڈر آزادجموں وکشمیر قانون ساز اسمبلی راجہ سعد اقبال کی والدہ کی وفات پر انکے گھر جا کر اظہار تعزیت کیا اور مرحومین کے ایصال ثواب و بلندی درجات کے لئے فاتحہ خوانی کی اور پسماندگان کے لیے صبر جمیل کی دعا کی۔