سا بق وفاقی وزیر تعلیم منیر حسین گیلانی کی علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کو بلا مقابلہ سینٹر منتخب ہونے پر مبارکباد، نیک خواہشات کا اظہار
علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی کامیابی امن پسند قوتوں کی فتح ہے ۔علامہ راجہ ناصر کا انتخاب علامہ ساجد علی نقوی کی طرف سے شہید قائد کے سیاست میں حصہ لینے کے اعلان پر عملدرآمد کا تسلسل ہے قومی پلیٹ فارم تحریک جعفریہ نے دو علما علامہ عابد الحسینی اور علامہ جواد ہادی کو سینیٹر منتخب کروایا، چیئرمین اسلامک ڈیموکریٹک فرنٹ
جمعہ 29 مارچ 2024 20:00
(جاری ہے)
قومی پلیٹ فارم تحریک جعفریہ نے دو علما علامہ عابد الحسینی اور علامہ جواد ہادی کو سینیٹر منتخب کروایا۔
پھر مسلسل سیاسی جدوجہد کا حصہ رہنے کی وجہ سے پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کے ساتھ انتخابی اتحاد اور متحدہ مجلس عمل کے پلیٹ فارم سے قومی اسمبلی اور صوبائی اسمبلی میں بھی نمائندگی حاصل کی۔ گلگت بلتستان میں تحریک جعفریہ نے حکومت بھی تشکیل دی۔ حیرت ہے کہ کچھ کم فہم لوگ اس وقت بھی اور اب بھی سیاست میں حصہ لینے پر تنقید کرتے ہیں ، یا قومی قیادت کے سیاسی فیصلوں کی من پسند تشریح کرتے ہیں۔منیر گیلانی نے واضح کیا کہ علامہ ساجد علی نقوی کی قیادت میں وہ خود تحریک جعفریہ کے مرکزی سیاسی سیل کے انچارج رہے۔ کئی علما ء نے بھی سیاست میں حصہ لینے پر تنقید کی۔ لیکن ہم نے شہید عارف الحسینی کی رہنمائی سے درس لیتے ہوئے سیاست جاری رکھی۔ انتخابی سیاست میں کامیابی اور ناکامی ہوتی رہتی ہے، مگر میدان سیاست میں موجود رہنا ہی کامیابی ہے۔ایم ڈبلیو ایم کے سربراہ کی کامیابی شہید حسینی کی سیاسی بصیرت اور ان کے قومی ورثہ تحریک جعفریہ کے پلیٹ فارم کی سیاست میں حصہ لینے کا تسلسل ہے۔ انہوںنے یاددہانی کروائی کہ ایک وقت تھا کہ ملت تشیع نے سیاست کو شجر ممنوعہ قراردے رکھا تھا ، مذہبی جماعت کے پلیٹ فارم سے سیاست میںحصہ لینے کے لیے تیار نہ تھی لیکن حالات نے ثابت کیا ہے کہ قوت نافذہ حاصل کئے بغیر اپنے حقوق حاصل نہیں کئے جاسکتے۔ کیونکہ بد قسمتی سے شیعہ حقوق کے راستے میں حکومتوں ،بیوروکریسی اور اسٹیبلشمنٹ نے رکاوٹیں ڈالیں، شیعہ کے ساتھ کو اچھا سلوک نہیں کیا اورضیا الحق کے مارشل لاء کے بعد شیعہ نے خود ہی عوامی قوت سے اپنے حقوق کا دفاع کیا۔ان کا کہنا تھا علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کا سینیٹ میں انتخاب پاکستان کے لئے خوش آئند ہے۔ ہم امید کرتے ہیں کہ اسلامی تحریک اور مجلس وحدت مسلمین مل کر اگر الیکشن میں حصہ لیں تو نتائج اس سے بھی زیادہ حوصلہ افزا ہو سکتے ہیں ۔ منیر گیلانی نے مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف کو بھی جنرل نشستوں پر چار امیدواروں پرویز رشید ،طلال چوہدری ،ناصر محمود اور احد چیمہ کے بلامقا بلہ منتخب ہونے، سنی اتحاد کونسل کے حامد خان اور سابق نگران وزیراعلیٰ پنجاب اور وفاقی وزیر داخلہ سید محسن نقوی کو بھی بلامقابلہ سینیٹر منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کی ہے اور توقع کا اظہار کیا ہے کہ وہ اپنی تمام صلاحیتیں ملک میں امن کے قیام میں صرف کریں گے۔مزید قومی خبریں
-
پاکستان اور برطانیہ کے درمیان تعلیم کے شعبے میں زیادہ سے زیادہ ایکسچینج پروگرامز شروع کرنے چاہئیں‘بلیغ الرحمن
-
موٹرسائیکل سواراورگدھا گاڑی میں تصادم باپ بیٹی جاں بحق ہو گئے
-
مرتضی وہاب کے الیکٹرک بلوں کے ذریعے ٹیکس وصولی کی عجیب منطق سامنے لے آئے
-
معاشی بگاڑ بہت بڑا ہے مگر مایوس نہیں ہوں گے،نئی نسل کو مستحکم پاکستان دینا ہی:خواجہ سعد رفیق
-
خصوصی سرمایہ کار ی سہولت کونسل :آئی ٹی کی برآمدات 3.5 بلین ڈالر تک بڑھنے کا امکان
-
جمہوری اداروں کی مضبوطی کے لیے پیپلز پارٹی نے قربانیاں دی ہیں، مراد علی شاہ
-
30 مئی کو جماعت اسلامی کسانوں کے مطالبات کی منظوری کیلئے دھرنا دے گی:امیر العظیم
-
الیکشن کمیشن نے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے لئے کمر کس لی
-
کراچی سے چھینے جانے والا قیمتی فون افغانستان پہنچ گیا
-
تھرکول بلاک ون منصوبے کی تکمیل سے پہلے فیز میں 1320 میگاواٹ بجلی نیشنل گرڈ میں شامل کی جائی گی ناصرحسین شاہ
-
احاطہ کا تنازعہ ، ٹھیکہ کی رنجش ۔ دو زمینداروں کو چھریاں گولیاں مار دی گئیں
-
ٹنڈو محمد خان پولیس نے شراب کی بھٹی میں کارروائی کرکے کچی شرا ب برآمد کرلی ،ملزمان گرفتار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.