}پیٹرولیم مصنوعات، ایل پی جی ،گیس اور بجلی کی قیمتوں میں اضافہ

ہفتہ 30 مارچ 2024 20:20

{کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 مارچ2024ء) جمعیت علما اسلام نظریاتی بلوچستان کے امیر مولاناعبدالقادر لونی صوبائی جنرل سیکرٹری مولاناحافظ عبدالاحد کبدانی نائب امیر مولاناعبدالروف نائب امیرمولانا خدائے نظر نائب امیر سید حاجی عبدالستارشاہ چشتی ڈپٹی جنرل سیکرٹری حاجی عبیداللہ حقانی جوائنٹ سیکرٹری میر مبارک محمد حسنی سرپرست مولنانعمت اللہ صوبائی سیکرٹری اطلاعات مولوی رحمت اللہ حقانی عبدالطیف مجاہد شیرجان صالح ودیگر نے کہا کہ کومت نے قوم کو ریلیف دینے کی بجائے پیٹرولیم مصنوعات، ایل پی جی ،گیس اور بجلی کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا جو بھی اقتد ا ر سنبھا لتا ہے، مہنگائی اور ٹیکسوں سے خسارے کا نزلہ غریب عوام پر گرا دیتاہے انتخابات سے پہلے کے گئے دعوے اور وعدے دھرے رہ گئے انہوں نے کہا کہ غریب پہلے ہی ناانصافی اور بحرانوں کی چکی میں پسا ہوا ہے قیمتوں میں اضافے کے ساتھ گیس اور بجلی کی بل میں ناروا ٹیکسز سے عوام کا خون نچوڑا جارہا ہے۔

(جاری ہے)

ایک طرف مہنگائی دوسری طرف آئے روز گیس بجلی کی قیمتوں میں اضافے نے لوگوں کو نان شبینہ کا محتاج بنادیا ہے لوگ دو وقت کی روٹی پوری کریں یا گیس اور بجلی کے بل ادا کریں۔ گیس اور بجلی کی قیمتوں میں اضافہ کے ساتھ ہزاروں روپے ناروا ٹیکسز کی وصولی، عوام کی جیبوں پر ڈاکہ ڈالنے کے مترادف ہے انہوں نے کہا کہ حکمرانوں نے ملک اورقوم کو آئی ایم ایف کے گروی میں رکھ دیا ہے آئی ایم ایف کے خواہش پر پیٹرولیم مصنوعات بجلی اور گیس کی قیمتوں میں اضافہ، اداروں کی نجکاری قوم وملک کے لیے تباہ کن سونامی ثابت ہوگا اور یہ سولہ مہینوں حکمرانوں کی بدعنوانی کا نتیجہ ہے نجکاری سے رہی سہی معیشت کو بھی زمین بوس کر دیگا انہوں نے کہا کہ سامراجی معاشی اداروں کی ایما پر قوم کی امیدوں پرشب خون مار رہا ہے معاشی ترقی کی طفل تسلیوں سے قوم کو دھوکہ دے رہاہے اور قوم دیکھ رہی ہے انہوں نے کہا کہ اقتدار میں آتے ہی آئی ایم ایف کی غلام بن چکے ہیں قوم ایک نہ ختم ہونے والی دلدل کی طرف دھکیل دیا گیا اور اقتدار میں آتے ہی بحران دربحران اور کشیدگی کے مناظر دیکھنے کو ملے سفید پوش مڈل کلاس سے لے کر غربت کی لکیر پر زندگی گزارنے والے سبھی مہنگائی کے ہاتھوں ایک اذیت ناک زندگی گزار رہے ہیں