بی جے پی جھوٹے بیانیے سے عوام کو گمراہ کررہی ہے، نیشنل کانفرنس

اتوار 31 مارچ 2024 14:05

جموں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 مارچ2024ء) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں نیشنل کانفرنس کے رہنما رتن لال گپتا نے جھوٹے بیانیے کے ذریعے عوام کو گمراہ کرنے پر بھارتیہ جنتا پارٹی کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔

(جاری ہے)

کشمیر میڈیاسروس کے مطابق رتن لال گپتا نے جموں میں جاری ایک بیان میں کہا کہ بی جے پی کے تمام رہنما مایوس دکھائی دے رہے ہیں کیونکہ وہ 2014 اور 2019کے انتخابات کے دوران عوام سے کئے گئے انتخابی وعدوں کو پورا کرنے میں بری طرح ناکام رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ بی جے پی عوام کو بے مثال ترقی کی جھوٹی کہانیاںسنا رہی ہے۔