چھ ججز کی شکایات پر مبنی خط پر انکوائری کے لیے کمیشن کی تشکیل کا اقدام قابل ِ قبول نہیں، لیاقت بلوچ
اعلی عدلیہ کے ججوں کے کام میں مداخلت کا معاملہ انکوائری کمیشن نہیں براہِ راست عدالتی فیصلے کا متقاضی ہے، قائمقام امیر جماعت اسلامی
اتوار 31 مارچ 2024 15:25
(جاری ہے)
لیاقت بلوچ نے کہا کہ ملک و ملت بااختیار، طاقتور ریاستی اداروں کے خاص مائنڈ سیٹ کا شکار ہیں، اسی وجہ سے انتخابات، حکومتیں، پارلیمنٹ، اسمبلیاں اور نظامِ حکومت نہیں چل رہا،اندر ہی اندر بدانتظامی، بداعتمادی، بییقینی، کرپشن، سجدہ ریزی کرو عزت بچا کی روِش نے پورے قومی وجود کو کینسر زدہ کردیا ہے۔
انہوںنے کہا کہ 8 فروری 2024 انتخابات نے تو ہر ہر پہلو کو بری طرح بے نقاب کردیا ہے، جس کی وجہ سے ہر کوئی بے بس نظر آرہا ہے،یہ حالات قومی سلامتی کے لیے رِسک بن گئے ہیں،افواجِ پاکستان اور عوام میں اعتماد، محبت کا رشتہ عملا انتہائی نچلی سطح پر پہنچ گیا ہے،اس کا تدارک تمام اسٹیک ہولڈرز کو کرنا ہوگا۔لیاقت بلوچ نے کہا کہ ہر غیرآئینی، غیرقانونی اقدام کے تحفظ کے لیے ڈری سہمی اور دھمکائی ہوئی عدلیہ کی ضرورت ہوتی ہے،اس صورتِ حال کی نشاندہی ہائیکورٹ کے چھ ججوں نے کردی ہے،ریاست، سیاست اور نظامِ عدل کی بااعتماد بحالی کا تقاضہ ہے کہ انکوائری کمیشن کی مٹی پائو لاحاصل ایکسرسائز اور وقت گزاری کی مشق کی بجائے چھ ججوں کی شکایات پر سپریم جوڈیشل کونسل سماعت کرے یا چیف جسٹس کی سربراہی میں فل کورٹ بِنچ اوپن سماعت کرے جس سے حالات و واقعات کا ہر پہلو عیاں ہوگا اور اصلاح کے لیے مضبوط بنیاد میسر ہوگی۔مزید قومی خبریں
-
وزیر اعلیٰ مریم نواز سے گورنر پنجاب سلیم حیدر کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے امور پر تبادلہ خیال
-
وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے میئو ہسپتال میں سٹور مینجمنٹ سسٹم کا افتتاح کر دیا
-
موٹر سائیکل چوری کرنے وا لاتین رکنی گینگ سرغنہ سمیت گرفتار
-
فیصل آباد، پیزا شاپ کے کچن سے 22 سالہ نوجوان کی نعش برآمد
-
چیئرپرسن بینظیرانکم سپورٹ پروگرام روبینہ خالد کا کفالت سہ ماہی قسط کے اجراسے قبل انتظامات کا جائزہ
-
اداروں کی نجکاری میں شفافیت کو ہر قیمت پر یقینی بنائیں گے ، عبدالعلیم خان
-
بانی پی ٹی آئی کی رہائی کا خوف جعلی حکمرانوں کو چین سے نہیں بیٹھنے دے رہا‘ چودھری پرویزالٰہی
-
نائب وزیراعظم تقرری کیس:ڈپٹی اٹارنی جنرل کو وفاقی حکومت سے ہدایات لے کر پیش ہونے کی ہدایت
-
کار سرکار میں مداخلت :وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کی عبوری ضمانت میں مزید3 یوم کی توسیع
-
ِ9 مئی کی آڑ میں جھوٹے مقدمات قائم کر کے قیادت اور پارٹی کو یرغمال بنایا گیا،زرتاج گل
-
شیخوپورہ :3 سکیورٹی گارڈ کی اجتماعی زیادتی کا نشانہ بننے والی متاثرہ خاتون نے خودکشی کرلی
-
گیارہ ارب ڈالرز واپس آ گئے تو آئی ایم ایف کی ضرورت ختم ہوگی ،مشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.