چھتیس گڑھ : بھارتی فوجیوں نے نکسل اور مائو نواز باغی قراردیکر9 نوجوانوں کوقتل کردیا

منگل 2 اپریل 2024 21:00

رائے پور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 اپریل2024ء) بھارتی ریاست چھتیس گڑھ میں بھارتی فوجیوں نے مزید 9 نوجوانوں کو ہلاک کر دیاہے۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی پیرا ملٹری سینٹرل ریزرو پولیس فورس نے کمانڈو بٹالین فار ریزولوٹ ایکشن ، ڈسٹرکٹ ریزرو گارڈ اور اسپیشل ٹاسک فورس کے اہلکاروں کے ہمراہ ریاست کے ضلع بیجاپور کے گائوں لینڈرا کے قریب جنگل میں ایک کارروائی کے دوران 9نوجوانوں کو ہلاک کیا۔

(جاری ہے)

بھارتی فورسز نے دعویٰ کیا ہے کہ ہلاک ہونے والے نوجوان نکسل یا مائو نواز باغیوں کے ساتھی تھے ۔ آئی جی سندر راج نے میڈیا کو بتایا ہے کہ یہ کارروائی پاپا را نامی اشتہاری نکسل لیڈر کی علاقے میں موجودگی کی اطلاع پر کی گئی جس کے سر پر 40لاکھ روپے کا نقد انعام ہے ۔گزشتہ دنوں بھارتی فورسز اور پولیس اہلکاروں نے ایک کارروائی کے دوران ضلع بیجاپور میں چھ مائونوازباغیوں کو ایک جعلی مقابلے میں قتل کردیاتھا۔