جموں میں فائرنگ کے تبادلے میں پولیس افسر ِسمیت دوافراد ہلاک

بدھ 3 اپریل 2024 12:42

جموں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 اپریل2024ء) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر تسلط جموں و کشمیرمیں پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ جموں خطے کے ضلع کٹھوعہ میں گورنمنٹ میڈیکل کالج کے احاطے میں فائرنگ کے تبادلے میں بھارتی پولیس کا ایک افسر اور ایک شرپسند ہلاک ہو گیا۔

(جاری ہے)

کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق پولیس نے دعویٰ کیاکہ یہ واقعہ گزشتہ رات ساڑھے دس بجے کے قریب کٹھوعہ کے گورنمنٹ میڈیکل کالج کے احاطے میں بھارتی پولیس اورشرپسندوں کے ایک گروپ کے درمیان پیش آیا۔

فائرنگ کے تبادلے میں ایک شرپسند جس کی شناخت ظاہرنہیں کی گئی، ہلاک ہوگیا جبکہ پولیس سب انسپکٹر دیپک شرما اور اسپیشل پولیس آفیسرانیل کمارزخمی ہوگئے۔ دیپک شرما کو گورنمنٹ میڈیکل کالج کٹھوعہ سے پٹھان کوٹ کے امندیپ اسپتال منتقل کیا گیاجہاں وہ بدھ کی صبح زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا تاہم انیل کمار ابھی زیر علاج ہے۔