
علماء کرام کا قتل عام کھلی دہشت گردی ، مولانا نور اسلام نظامی کے شہادت قومی سانحہ ہے ، مولانا عبدالغفور حیدری
/مولانا مفتی عبدالشکور شہید رح کی مشن جاری رہے گی ، جمعیت علماء اسلام کو محب وطن ہونے کی وجہ سے سزا دی جارہی ہے
جمعرات 4 اپریل 2024 17:55
(جاری ہے)
جمعیت علماء اسلام کی تاریخ قربانیوں سے بھری پڑی ہے، مولانا سید شمس الدین شہید، ڈاکٹر سرفراز خان شہید سے لے کر مولانا نور اسلام نظامی کی شہادت تک لازوال قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی ، ان خیالات اظہار جمعیت علمائے اسلام کے مرکزی صوبائی رہنماؤں سینیٹر مولانا عبد الغفور حیدری سنیٹر مولانا عبدالواسع مولانا مفتی محمد روزی خان سابق سنیٹر حافظ حسین احمد سابق سنیٹر مولانا حافظ حمد اللہ شیخ الحدیث مولانا عبدالرحمن رفیق سابق صوبائی وزیر بلدیات مولانا حافظ حسین احمد شرودی مولانا حافظ محمد یوسف مولانا صلاح الدین مولانا آغا محمود شاہ مولانا خور شید احمد مولانا عبداللہ جتک مولانا محمد جمیل دوتانی جمعیت ضلع کوئٹہ کے ضلعی ترجمان حافظ عبدالغنی شہزاد ضلعی معاون سیکرٹری اطلاعات مولانا محمد طاہر توحیدی ودیگر مرکزی صوبائی وضلعی رہنما وں نے جمعیت علمائ اسلام کے مرکزی رہنمائ سابق وفاقی وزیر مذہبی امور مولانا مفتی عبدالشکور شہید رح کی پہلی پرسی کے موقع پر جاری کردہ مشترکہ پریس ریلیز میں کہاکہ جمعیت علمائ اسلام کو محب وطن ہونے کی وجہ سے دیوار سے لگایا جا رہا ہے جمعیت علمائ اسلام نے مملکت خداداد پاکستان میں 6 ہزار سے زائد جید علمائ کرام کے جنازے اٹھائے گئے لیکن وطن عزیز پاکستان کی سالمیت اور استحکام پر کوئی آنچ نہیں آنے دیا انہوں نے کہا کہ مولانا حسن جان شہید رح مولانا سمیع الحق شہید رح مولانا مفتی عبدالشکور شہید مولانا مفتی نظام الدین شہید رح مولانا خالد محمود سومرو شہید رح مولانا محمد حنیف شہید رح مولانا ڈاکٹر عادل خان شہید رح مولانا نور اسلام نظامی شہید رح ودیگر اکابر علماء کرام کو شہید کردیا گیا آج تک قاتلوں کو قانون کے کٹہرے میں کھڑا نہ کرسکھا جمعیت علماء اسلام مولانا نور اسلام نظامی کے قاتلوں کی گرفتاری کا مطالبہ کرتی ہیں قاتلوں کو گرفتار کرکے قانون کے کٹہرے میں کھڑا کر کے سخت سخت سزا دی جائے جمعیت علماء اسلام کا صبر لبریز ہو چکا ہے مزید اس ملک میں علماء اکرام کے قتل عام کو برداشت نہیں کیاجائیگا انہوں نے کہا کہ مولانا مفتی عبدالشکور شہید رح کی مشن کو آگے برھاے گی ان کے دینی مذھبی اور سیاسی خدمات کو ہمیشہ سنہری حروف میں لکھا جائے گا انہوں نے کہا کہ علماء کرام کی شہادتیں ملک اور اسلام کے لیے عظیم نقصان ہے علماء کرام کو راستہ سے ہٹنا پاکستان کے خلاف گہری سازش ہے جمعیت علماء اسلام اور علماء کرام نے ہمیشہ قیام آمن اور وطن عزیز کی سلامتی اور استحکام کیلئے ہر محاذ پر ڈٹ کر جنگ لڑی ہے جید علماء کرام کی شہادتوں سے جمعیت علمائے اسلام مرعوب نہیں ہونگے جمعیت علمائے اسلام اپنی تاریخ میں شہدائے کے ایک لمبی فہرست رکھتی ہے جمعیت علماء اسلام پاکستان میں آہین وقانوں کے داہر میں رہ اسلامی نظام کے نفاذ اور صالح معاشرے کی تشکیل کے لیے پارلیمنٹ کے اندر اور باہر جہد وجہد جاری رکھیں گے جمعیت علماء اسلام پاکستان کی سب سے بڑی سیاسی ومذہبی طاقت ہیں۔
مزید قومی خبریں
-
پانی روکنا اعلان جنگ تصور ہوگا،پاکستان پہل نہیں کرے گا، بھارتی جارحیت کا بھرپور جواب دیا جائیگا، اسحاق ڈار
-
وزیرداخلہ سے ایم کیو ایم کے چیئرمین خالد مقبول صدیقی کی ملاقات،پاک بھارت کشیدگی اور سرحدوں کی صورتحال پر تبادلہ خیال
-
سینیٹر روبینہ خالد کی وفاقی وزیر سید عمران احمد شاہ سے ملاقات، فیلڈ آپریشنز اور اصلاحات پر گفتگو
-
مزدوروں کے خوابوں کو حقیقت میں بدلنے کا عزم ایک روشن خوشحال اور مضبوط پاکستان کی ضمانت ہے، چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی کا مزدوروں کے عالمی دن کے موقع پر خصوصی پیغام
-
یکم مئی محنت کشوں کے حقوق، عزت اور قربانیوں کے اعتراف کا دن ہے، سرفراز بگٹی
-
غیرملکی سرمایہ کاروں کے اعزاز میں تقر یب کاانعقاد، چوہدری شافع حسین کی خصوصی شرکت
-
جائیداد کا جھگڑا، بھائی کے ہاتھوں بھائی قتل
-
کوئی بلوچ کسی پنجابی کو نہیں بلکہ دہشت گرد پاکستانیوں کو شہید کررہے ہیں ، میرسرفرازبگٹی
-
فیصل آباد، عداوت کی بناء پر مسلح افراد نے فائرنگ کر کے مخالف کو لہولہان کر دیا
-
وزیراعلیٰ بلوچستان سے پیپلز پارٹی کوئٹہ ڈویژن کے عہدیداروں کی ملاقات
-
ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کا بانی چیئرمین شہید عظیم احمد طارق کو انکی بتیسویں برسی کے موقع پر زبردست خراج عقیدت
-
فاروق ستار کا مسائل سے نمٹنے کیلئے افواج کیساتھ کھڑے ہونے کی ضرورت پر زور
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.