اٹک، پولیس لائینز میں نئے بھرتی پولیس امیدواران کی ریہرسل ایکسرسائز و بریفنگ کا انعقاد

جمعہ 5 اپریل 2024 18:21

اٹک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 اپریل2024ء) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک ڈاکٹر سردار غیاث گل خان کا کانسٹیبل، لیڈی کانسٹیبل، ڈرائیور کانسٹیبل اور ٹریفک اسسٹنٹ کی بھرتی کے حوالے سے اٹک پولیس کے افسران و جوانان کو ریہرسل ایکسرسائز کروائی اور بریفنگ دی۔

(جاری ہے)

امیدواران کی قد اور چھاتی کی پیمائش کاسلسلہ مورخہ 15.04.2024 کو پولیس لائن میں ہو گا۔ اس حوالے سے ڈی پی او اٹک ڈاکٹر سردار غیاث گل خان کا کہنا تھا کہ بھرتی کے تمام عمل میں شفافیت اور میرٹ کی پاسداری کو سو فیصد یقینی بنایا جائے گا۔ نگرانی کیلئے سپیشل ٹیم بھی موجود ہو گی جو سارے پراسس کو مانیٹر کر کے رپورٹ انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب لاہور دیگی۔