’عدالتیں جمہوریت اور بنیادی حقوق کی گارڈین ہیں‘

لاہورہائیکورٹ نے پرویز الہٰی و دیگر کو ضمنی الیکشن کی اجازت دینے کا تحریری فیصلہ جاری کر دیا

Sajid Ali ساجد علی ہفتہ 6 اپریل 2024 10:39

’عدالتیں جمہوریت اور بنیادی حقوق کی گارڈین ہیں‘
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 06 اپریل 2024ء ) لاہورہائیکورٹ نے سابق وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الہٰی سمیت دیگر کو ضمنی الیکشن میں اجازت دینے کا تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق لاہور ہائی کورٹ کے 2 رکنی بینچ نے اپیل پر 9 صفحات پر مشتمل فیصلہ جاری کیا، فیصلے میں کہا گیا ہے کہ اپیل کنندہ پرویز الہٰی سمیت دیگر کے خلاف اعتراضات ثابت نہیں کرسکا، اپیل کنندہ درست حقائق بتا نہیں سکا جس کی بنیاد پر سنگل بنچ کا فیصلہ کالعدم قرار دیا گیا۔

لاہور ہائی کورٹ کا فیصلے میں مزید کہنا ہے کہ عدالتیں جمہوریت اور بنیادی حقوق کی گارڈین ہیں، اعلیٰ عدالت کے فیصلے میں جمہوریت کے پرنسپل اور ریٹرننگ افسر کی ڈیوٹی بتائی گئی، اپیل کنندہ نے پرویز الہٰی سمیت دیگر کے خلاف جائیدادوں سمیت متعلق درست حقائق نا بتانے کا اعتراض کیا۔

(جاری ہے)

عدالت نے تحریری فیصلے میں کہا پرویز الہٰی کے وکیل نے بتایا جنرل الیکشن میں بھی ایسا اعتراضات عائد ہوا لیکن سپریم کورٹ نے پرویز الہٰی کو جنرل الیکشن لڑنے کی اجازت دی، پرویز الہٰی تاحال جیل میں ہیں اور انہوں نے تمام جائیدادوں کا ریکارڈ قانون کے مطابق فراہم کر دیا ہے۔

بتایا جارہا ہے کہ لاہور ہائیکورٹ نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب اور رہنماءپی ٹی آئی پرویز الٰہی کو ضمنی الیکشن لڑنے کی اجازت دیدی ہے، اس حوالے سے جسٹس شاہد بلال حسن کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے پرویز الٰہی، مونس الٰہی سمیت دیگر کو ضمنی الیکشن کی اجازت دینے کے خلاف دائر اپیل پر سماعت کی، عدالت نے ٹریبونل کے فیصلے کو برقرار رکھتے ہوئے چوہدری پرویز الٰہی کو انتخابات کیلئے اہل قرار دیا، لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد بلال حسن نے وکلاءکے دلائل مکمل ہونے کے بعد محفوظ فیصلہ سنایا۔

معلوم ہوا ہے کہ پی پی 32 سے چوہدری محمد ارشد نے سنگل بینچ کے فیصلے کے خلاف اپیل دائر کی تھی، اپیل میں موقف اختیار کیا گیا کہ پرویز الٰہی سمیت دیگر کو الیکشن لڑنے کی اجازت حقائق کے برعکس دی گئی ہے۔