لاہورہائیکورٹ نے پرویزالہی ودیگرکو ضمنی الیکشن میں حصہ لینے کا تحریری فیصلہ جاری کردیا

ہفتہ 6 اپریل 2024 17:15

لاہورہائیکورٹ نے پرویزالہی ودیگرکو ضمنی الیکشن میں حصہ لینے کا تحریری ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 اپریل2024ء) لاہور ہائیکورٹ نے سابق وزیر اعلی پرویز الہی ودیگرکو ضمنی الیکشن میں حصہ لینے کا تحریری فیصلہ جاری کردیا۔

(جاری ہے)

جسٹس شاہد بلال حسن کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے اپیل پر نو صفحات پر مشتمل فیصلے میں قرار دیا کہ اپیل کنندہ پرویز الہی و دیگران کے خلاف اعتراضات ثابت نہیں کرسکا،اپیل کنندہ درست حقائق بتا نہیں سکا جس کی بنیاد پر سنگل بینچ کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جاتا ہے،عدالتیں جمہوریت اور بنیادی حقوق کی گارڈین ہیں ،اعلی عدالت کے فیصلے میں جمہوریت کے پرنسپل اور ریٹرننگ افسر کی ڈیوٹی بتائی گئی ،اپیل کنندہ نے پرویز الہی و دیگر کے خلاف جائیدادوں کے درست حقائق نہ بتانے کا اعتراض کیا ۔

پرویز الہی کے وکیل نے بتایا کہ جنرل الیکشن میں بھی ایسے ا عتراضات عائد ہوئے ، سپریم کورٹ نے پرویز الہی کو جنرل الیکشن میں الیکشن لڑنے کی اجازت دی۔پرویز الہی تاحال جیل میں ہیں تمام جائیدادوں کا ریکارڈ قانون کے مطابق فراہم کردیا ہے ۔