جامعہ کوٹلی لیٹرری سوسائٹی کا ڈائریکٹریٹ آف اسٹوڈنٹس آفئیرز کی زیرنگرانی انٹرا یونیورسٹی تقریری مقابلے کا انعقاد

اتوار 7 اپریل 2024 13:20

کوٹلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 اپریل2024ء) جامعہ کوٹلی لیٹرری سوسائٹی نے ڈارئریکٹریٹ آف اسٹوڈنٹس آفئیرز کی زیرنگرانی انٹرا یونیورسٹی تقریری مقابلے کا انعقاد کیا۔ مقابلے کا عنوان '' بھارت کا مقبوضہ کشمیر میں اکثریت کو اقلیت میں تبدیل کرنا اور اس کے بنیادی حق خودارادیت پر ممکنہ اثرات'' تھا اس مقابلہ میں جامعہ کوٹلی کے طلباء و طالبات نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔

تقریری مقابلہ لاء ڈیپارٹمنٹ کی کائنات مہناس نے جیتا جبکہ دوسری پوزیشن محمد حمزہ ڈیپارٹمنٹ آف انگلش نے حاصل کی۔

(جاری ہے)

مقابلے میں ڈاکٹر سید اسد شاہ سابقہ ڈین سائنس، ڈاکٹر جاوید میر اور مسٹر علی شان نے ججز کے فرائض سر انجام دئیے۔ جبکہ اس مقابلے کا انتظام لٹریری سوسائٹی کے فوکل پرسن شاہد میر نے کیا۔ اس مقابلے میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے والی طلبہ مئی میں انٹر یونیورسٹی تقریری مقابلے میں جامعہ کوٹلی کی نمائندگی کرے گی۔ یاد رہے جموں و کشمیر لبریشن سیل کے زیر اہتمام مئی میں انٹرا یونیورسٹی تقریری مقابلہ جات کروائے جائیں گے۔ جس میں آذاد کشمیر کی تمام جامعات کے طلباء حصہ لیں گے۔ مقابلہ کا مقصد مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پر اجاگر کرنا ہے۔