۹پاکستان مسلم لیگ کے پی کے کی مرتضی جاوید عباسی کی عوامی اور مسلم لیگ کے لئے تنظیمی خدمات کو خراج تحسین پیش

اتوار 7 اپریل 2024 21:25

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 اپریل2024ء) پاکستان مسلم لیگ کے پی کے، کے ایڈیشنل سیکریٹری اطلاعات ملک زڑہ وڑ خان شینواری نے پاکستان مسلم لیگ کے پی کے کے سربراہ امیر مقام اور جنرل سیکریٹری مرتضی جاوید عباسی کی عوامی اور مسلم لیگ کے لئے تنظیمی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے حالیہ سینٹ انتخابات میں نیاز امیر مقام کا بطور سینٹر امیدوار صوبے اور پاکستان کی خالق جماعت پاکستان مسلم لیگ کے لئے خوش آمد قرار دیکر اسے مسلم لیگی کارکنوں کے ل?ے مرکزی قیادت کا ایک تحفہ قرار دیا ہے انھوں نے کہا کہ سپہ سالار اعلی کے پی کے مسلم لیگ کی انتھک محنت اور کاوشوں کی بدولت آج دجالی فتنے کے اس دور میں پاکستان مسلم لیگ کی قیادت اور اس کے غیور کارکن ایک عظیم الشان جہادی کردار ادا کر رہے ہیں ایسے حالات میں اتحاد و اتفاق کی نفی کرنے والے بیانات یا سوشل میڈیا کمپین اتحاد و اتفاق کی نفی کرتے ہیں جبکہ آج وطن عزیز پاکستان اور پاکستان مسلم لیگ اتحاد و اتفاق جیسے عظیم کرداروں کی متقاضی ہے انھوں نے مسلم لیگ کے پی کے، کے کارکنوں سے اپیل کی کہ وہ تاریخ کے اس نازک موڑ جہاں اندرونی اور بیرونی دشمن ہمارے خلاف بر سر پیکا ر ہیں، پر قائد پاکستا ن میاں نواز شریف، وزیر اعظم انجینئر امیر مقام اور مرتضی جاوید عباسی کے ہاتھ مضبوط کر کے اتحاد و اتفاق کی فضا قا?م کریں اور ذاتی مفادات کو پس وپشت ڈال کر گروپنگ کی سیاست کی نفی کریں اور ایسا کرنے والوں کے منفی عزائم کی خاک میں ملا دیں انھوں نے نیاز امیر مقام کے بطور سینیٹر انتخاب سے صوبہ مذید ترقی کریگا۔

(جاری ہے)

انھوں نے قائد میاں نواز شریف اور وزیراعظم میاں شہباز شریف سے جنرل سیکریٹری کے پی کے مسلم لیگ مرتضی جاوید عباسی کو وزیر اعظم کا مشیر مقرر کرنے کو وقت کی اشد ضرورت قرار دیتے ہو?ے اس فیصلے کی توثیق کی استدعا کی