عید کی آ مد کھوئی رٹہ گردونواح کے علاقوں میں مہنگائی کا جن بے قابو ہو گیا

پیر 8 اپریل 2024 14:46

دھناں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 اپریل2024ء) عید کی آ مد کھوئی رٹہ گردونواح کے علاقوں میں مہنگائی کا جن بے قابو ہو گیا تاجروں کی چاندی من پسند رںٹ پر اشیاء فروخت کی جانے لگی خوردونوش سبزی وفروٹ کپڑے جوتے جیولری اور دیگر اشیاء کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگی کھوئی رٹہ شہر میں ٹریفک آوٹ آف کنٹرول مین شہر اور مارکیٹوں میں ناجائز تجاوزات منچلے نوجوانوں کے مارکیٹوں کی گلیوں میں ڈھیرے خواتین کے لیے خریداری مشکل ہو گئی آئے روز لڑائی جھگڑے معمول بن گے انتظامیہ کھوئی رٹہ مکمل ناکام کریانہ اور عیدکے پکوانوں والی اشیاء دوکانداروں نے مہنگی کر دی ہر دوکاندار نے آپنی پسند کا ریٹ مقرر کر رکھا ہے عوامی حلقوں کا شدید احتجاج احکام بالانوٹس لیں کہ فروٹ کی قمتوں کا سب کو خیال ہے مگر جو لٹ مار کریانہ مرچنٹ اور جنرل سٹور درزی حجام والوں نے انت مچا رکھی ہے ان کو کوئی نہیں پوچھ رہا جنرل سٹور والے تو آپنی طرف سے قیمت کے سٹیکر لگا کر لوگوں کو چونا لگا رہے ہیں پتہ نہیں انتظامیہ کو یہ مفت کا مال دیتے ہیں جو ان کو کھلی چھٹی دے رکھی ہے مارکیٹوں کی گلیوں میں خواتیں کا بہت رش ہوتا ہے ایک تو پہلے ہی گلیاں بہت تنگ ہیں اپر سے دکانداروں نے ناجائز تجاوز کر رکھی ہے انتظامیہ شاہد ان مارکیٹوں اور گلیوں کو بازار کا حصہ ہی نہیں سمجھتی منچلے لڑکے دن بھر گلیوں میں پھرتے رہتے ہیں جس کی وجہ سے آئے روز لڑائی جھگڑوں میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے عید کے رش کی وجہ سے جرائم پیشہ افراد پر بھی نظر رکھنا انتظامیہ کا انتہاء ضروری فرض بھی ہے گیس کی قیمتوں کو کنٹرول کرنے میں انتظامیہ مکمل ناکام ہو گئی چکی ہے مین بازار پارکنگ میں تبدیل ہو چکا ہے اور ٹریفک گھنٹوں جام رہنے لگی ہے حد تو یہ ہے کہ تھانے کے گیٹ کے سامنے بھی گاڑیاں سڑک پر پارک ہوتی ہیں جس سے ان بیچاروں کو بھی مشکلات کا سامنا ہوتا ہے اور پل کے اپر تک جہاں پولیس جوان 24 گھینے ڈپٹی پر ہوتے ہیں وہاں تک گاڑیاں گھڑی ہوتی ہیں اور ٹریفک بلاک ہی رہتی ہے آڈے کی گاڑیاں بھی سڑک پر کھڑی کر کے لوڈ کی جاتی ہیں عوام ہم صحافیوں سے پوچھتی ہے کے بتائیں جب کھوئی رٹہ کی انتظامیہ کچھ نہیں کر رہی اور کوٹلی کے آفیسران کو پوچھ نہیں رہے تو پھر اس لاقانونیت کو دور کون کرے گا ہم اس سے ہاتھ باندھ کے اپیل کریں تو ہمارے پاس بھی اس ان کے سوال کا کوئی جواب نہیں ہوتا پھر ہم ایک ہی بات کرتے ہیں اے اللہُ تعل توں ہی رحم کرنے والا ہے اور توں ہی اس بے بس عوام کے لیے کوئی راستہ نکال دیے۔