چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری کی چارسدہ آمد ، ایمل ولی خان کی والدہ کی وفات اظہارتعزیت

پیر 8 اپریل 2024 22:21

چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری   کی چارسدہ آمد ، ایمل ولی خان کی ..
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 اپریل2024ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری گزشتہ روز پارٹی رہنماؤں کے ہمراہ ولی باغ چارسدہ میں ایمل ولی خان کی رہائشگاہ گئے اور ان کی والدہ کی وفات پرتعزیت کا اظہار کیا ،انہوں نے مرحومہ کی روح کے درجات کی بلندی کیلئے دعا کی ،سابق وزيراعظم یوسف رضا گیلانی، سینیٹر شیری رحمان، مرکزی ترجمان پی پی پی فیصل کریم کنڈی، سید نوید قمر اور صوبائی وزیر(سندھ) ناصر حسین شاہ بھی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے ہمراہ تھے۔

(جاری ہے)

صدر پی پی پی خیبر پختونخوا محمدعلی شاہ باچا،کرامت اللہ چغرمٹی، عاصمہ عالمگیر، سید ظاہر علی شاہ، امجد آفریدی، ہمایوں خان، ضیاء اللہ آفریدی، پیر آفتاب اتمانزئی اور پی پی پی کے اراکین بھی وفد میں شامل تھے۔