چوہدری انوارالحق کی زیرصدارت ڈویلپمنٹ بارے جائزہ اجلاس ،سیکٹر وائز پراگریس کا جائزہ لیا گیا

منگل 9 اپریل 2024 23:19

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 اپریل2024ء) وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر چوہدری انوارالحق کی زیرصدارت ڈویلپمنٹ کے حوالہ سے جائزہ اجلاس منعقد ہوا،اجلاس میں سیکٹر وائز پراگریس کا جائزہ لیا گیا. ایڈیشنل چیف سیکرٹری ترقیات مدحت شہزاد نے وزیر اعظم آزادکشمیر کو روڈز،صحت،تعلیم،برقیات،ٹورازم سمیت دیگر تمام سیکٹرز میں پراگریس کے حوالہ سے تفصیلی بریفنگ دی.

اجلاس میں ویڈیو لنک کے ذریعے چیف سیکرٹری آزادکشمیر داؤد محمد بڑیچ نے شرکت کی جبکہ ایڈیشنل چیف سیکرٹری ترقیات محترمہ مدحت شہزاد, پرنسپل سیکرٹری ظفر محمود خان, سیکرٹری مالیات لیفٹیننٹ(ر) اسلام زیب، اکاؤنٹنٹ جنرل آزادکشمیر تفاخر علی اسدی, سیکرٹری برقیات ارشاد قریشی اور دیگر متعلقہ حکام بھی موجود تھی. اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوارالحق نے کہا کہ حکومت ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل کیلئے بھرپور فنڈز فراہم کرے گی تاکہ ان کی تکمیل سے عوام کو سہولتیں حاصل ہوں،آزادکشمیر میں ٹورازم, روڈز, لوکل گورنمنٹ،برقیات،تعلیم سمیت تمام سیکٹرز پر خصوصی توجہ دے رہے ہی.

وزیراعظم نے کہا کہ آزادکشمیر میں ٹورازم کو فروغ دینے کیلئے روڈ انفراسٹرکچر کو بہتر بنانے کیلئے تمام ممکنہ اقدامات اٹھا رہے ہیں. انہوں نے کہا کہ دنیا بھر میں ٹورازم انڈسٹری کی صورت اختیار کر چکا ہے آزادکشمیر ایک خوبصورت خطہ ہے اس لئے سیاحت کو فروغ دینے کیلئے بھرپور اقدامات کئے جائیں گے۔

(جاری ہے)

وزیراعظم نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ یہ ورک سیزن ہی, خصوصاً نیلم ویلی میں سڑکوں کے منصوبوں پر کام کی رفتار کو تیز کیا جائی.

وزیراعظم نے کہا کہ ترقیاتی منصوبہ جات کے لئے فنڈز کی کوئی کمی نہیں ہی. تمام جاریہ منصوبوں کو جلد از جلد مکمل کیا جائی. وزیراعظم نے ہدایت کی کہ ریلیز اور اخراجات کے حوالے سے پراگریس رپورٹ دی جائی. وزیراعظم نے کہا کہ ترقیاتی پراجیکٹس کے لئے فنڈز کی کمی نہیں ہونے دیں گے۔