ملک بھر بشمول آزاد جموں و کشمیر گلگت بلتستان میں عید الفطر بدھ کو مذہبی عقیدت و احترام سے منائی جائے گی ، تمام چھوٹے بڑے شہروں میں مساجد ،امام بارگاہوں ، کھلے میدانوں اور عیدگاہوں میں نماز عید کے اجتماعات منعقد ہونگے
بدھ 10 اپریل 2024 00:20
(جاری ہے)
وزارت داخلہ اور صوبائی حکومتوں نے عیدالفطر کے موقع پر امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے کے لئے سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے ہیں ۔
آج ملک بھر میں عید الفطر مذہبی جو ش و جذبے کے ساتھ منائی جائے گی۔کراچی میں نماز عید کے اجتماعات شہر کی مساجد، عیدگاہوں اور امام بارگاہوں میں منعقد ہوں گے۔ نماز عید کا مرکزی اجتماع گلشن جناح میں ہوگا جبکہ دوسرے بڑے اجتماعات عید گاہ ناظم آباد، نشتر پارک، ٹی گرائونڈ اور دارالعلوم کراچی میں منعقد ہوں گے۔سندھ حکومت نے اس موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے ہیں۔ پشاور میں نمازعید کا مرکزی اجتماع چارسدہ روڈ پشاور میں منعقد ہو گا۔ملک کے دوسرے حصوں کی طرح بلوچستان میں بھی عیدالفطر کل مذہبی جو ش و جذبے کے ساتھ منائی جائے گی۔ کوئٹہ میں کھلے مقامات، پارکوں، مساجد، امام بارگاہوں اور عیدگاہوں میں نمازعید کے دوسو سے زائد اجتماعات منعقد ہوں گے۔ نماز عید کے اجتماعات میںعلما کرام و خطیب حضرات اپنے خطبات میں عیدالفطر کی اہمیت اور فلسفہ پر روشنی ڈالیں گے، جبکہ ملکی ترقی اور امت مسلمہ کی فلاح وبہبود، کشمیر اور فلسطین سمیت تمام مسلم مقبوضہ علاقوں کی جلد آزادی کے لیے خصوصی دعائیں مانگی جائیں گی۔میٹھی عید منانے کے لئے خواتین بچوں اور منچلوں نے اپنی تیاریاں مکمل کرلی ہیں، اس حوالے سے چاند رات کو مارکیٹوں اور بازاروں میں خوب رش رہا،خواتین بیوٹی پارلر اور مہندی لگانے اوررنگ برنگی چوڑیوں کے اسٹالوں پر مصروف رہیں جبکہ نوجوان اور منچلے ہیر سیلون کی دکانوں پر امڈ آئے۔مزید قومی خبریں
-
وزیر اعلیٰ مریم نواز سے گورنر پنجاب سلیم حیدر کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے امور پر تبادلہ خیال
-
وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے میئو ہسپتال میں سٹور مینجمنٹ سسٹم کا افتتاح کر دیا
-
موٹر سائیکل چوری کرنے وا لاتین رکنی گینگ سرغنہ سمیت گرفتار
-
فیصل آباد، پیزا شاپ کے کچن سے 22 سالہ نوجوان کی نعش برآمد
-
چیئرپرسن بینظیرانکم سپورٹ پروگرام روبینہ خالد کا کفالت سہ ماہی قسط کے اجراسے قبل انتظامات کا جائزہ
-
اداروں کی نجکاری میں شفافیت کو ہر قیمت پر یقینی بنائیں گے ، عبدالعلیم خان
-
بانی پی ٹی آئی کی رہائی کا خوف جعلی حکمرانوں کو چین سے نہیں بیٹھنے دے رہا‘ چودھری پرویزالٰہی
-
نائب وزیراعظم تقرری کیس:ڈپٹی اٹارنی جنرل کو وفاقی حکومت سے ہدایات لے کر پیش ہونے کی ہدایت
-
کار سرکار میں مداخلت :وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کی عبوری ضمانت میں مزید3 یوم کی توسیع
-
ِ9 مئی کی آڑ میں جھوٹے مقدمات قائم کر کے قیادت اور پارٹی کو یرغمال بنایا گیا،زرتاج گل
-
شیخوپورہ :3 سکیورٹی گارڈ کی اجتماعی زیادتی کا نشانہ بننے والی متاثرہ خاتون نے خودکشی کرلی
-
گیارہ ارب ڈالرز واپس آ گئے تو آئی ایم ایف کی ضرورت ختم ہوگی ،مشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.