وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی گڑھی خدا بخش میں بھٹو خاندان کے مزاروں پر حاضری اور فاتحہ خوانی

جمعہ 12 اپریل 2024 10:50

لاڑکانہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 اپریل2024ء) وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے لاڑکانہ کے علاقہ گڑھی خدا بخش میں بھٹو خاندان کے مزاروں پر حاضری دی ، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق عید کے دوسرے دن وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی گڑھی خدابخش پہنچے اورسابق وزیراعظم شہید محترمہ بینظیر بھٹو، سابق وزیراعظم شہید ذوالفقار علی بھٹو، محترمہ نصرت بھٹو سمیت بھٹو خاندان کے مزاروں پر حاضری دی ۔ اس موقع پر وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے بھٹو خاندان کے مزاروں پر پھول چڑھائے اور شہداءکے ایصال ثواب کے لئے دعا کی۔