کوشش کریں گے تمام اتحادیوں کے ساتھ مل کر ملکی معاشی حالت کو بدلیں،یوسف رضا گیلانی

فلسطینیوں کی شہادتیں رائیگاں نہیں جانی چاہیں،بہادر جوانوں پر حملوں کی مذمت کرتے ہیں، تمام جمہوری قوتوں پر یہ زمہ داری عائد ہوتی ہے کہ آئین پاکستان کی بقا اور جمہوری نظامن کی مضبوطی کے لئے اپنا کردار ادا کریں ، نماز عید کی ادائیگی کے بعد میڈیا سے گفتگو

جمعہ 12 اپریل 2024 19:45

ملتان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 اپریل2024ء) چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ ہم کوشش کریں گے کہ تمام اتحادیوں کے ساتھ مل کر ملکی معاشی حالت کو بدلیں،فلسطینیوں کی شہادتیں رائیگاں نہیں جانی چاہیں،بہادر جوانوں پر حملوں کی مذمت کرتے ہیں، تمام جمہوری قوتوں پر یہ زمہ داری عائد ہوتی ہے کہ آئین پاکستان کی بقا اور جمہوری نظامن کی مضبوطی کے لئے اپنا کردار ادا کریں ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کی صبح دربار حضرت موسیٰ پاک شہید پر نماز عیدکی ادائیگی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ سینیٹ الیکشن کے بعد پاکستان تحریک انصاف کا وفد چیمبر میں آکر مجھ سے ملا اور مطالبہ کیا کہ پارلیمانی لیڈر اور لیڈر آف دی اپوزیشن بنایا جائے اور ہم ان کو بنا بھی دیں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ میں خود بھی جیل میں رہا ہوں، سیاسی مخالفین کے معاملات زیرِ سماعت ہیں۔

یوسف رضا گیلانی نے مزید کہا کہ عید کے موقع پر مظلوم فلسطینیوں کو ضرور یاد رکھا جائے، فلسطینیوں کی شہادتیں رائیگاں نہیں جانی چاہیئں۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے دشمن بہادر جوانوں پر حملے کر رہے ہیں، ہم اس کی مذمت کرتے ہیں، آج کے دن اپنے ملک کی حفاظت کے دوران شہادت پانے والوں کو بھی یاد رکھنا ہو گا۔ انہوں نے کہا مجھے مشکل حالات میں بہت بڑی ذمہ داری دی گئی ہے، کوشش کریں گے قوم کی امنگوں کے مطابق پورا اتریں۔

چیئرمین سینیٹ نے کہا عام شہری کو محسوس ہونا چاہیے کہ ریلیف مل رہا ہے، سیاسی جماعتیں ملکر غریب کو ریلیف دیں۔ انہوں نے کہا کہ سینٹ وفاق کی علامت ہے، تمام اراکین کی امیدوں پر پورا اترنے اورسب کو ساتھ لے کر چلنے کی کوشش کروں گا۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ مفاہمت کی سیاست کو فروغ دیا،ہماری کوشش ہوگی کہ تمام سیاسی جماعتوں کو پاکستان کے لئے ساتھ لیکرچلیں، ایوان بالا اور ممبران کی عزت واحترام پر سمجھوتہ نہیں کروں گا۔

ضنمی انتخابات کے حوالے سے یوسف رضا گیلانی نے کہا ہم نے پہلے بھی ضمنی الیکشن لڑے ہیں اور ہم اب بھی لڑیں گے۔ بعدازاں گیلانی ہاؤس ملتان میں عید ملن تقریب کا اہتمام کیا گیا، جس میں سول سوسائٹی کے نمائندگان، وکلائ ، سیاسی عمائدین اور کارکنوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ چیئرمین سینٹ یوسف رضا گیلانی نے سیاسی کارکنوں اور عمائدین سے عید ملی اور انہیں عید کی مبارکباد پیش کی۔

اس موقع پر سید یوسف رضا گیلانی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اتحادی حکومت کو ملکی مسائل کا ادراک ہے، ملک کو درپیش مسائل کے حل کیلئے تمام سیاسی جماعتوں کو مل کر کام کرنا ہوگا، اتحادی حکومت ملکی مسائل سے نمٹنے کیلئے کوشاں ہے۔ انہوں نے کہا کہ پہلے بھی ملتان کی ترقی کیلئے کوشاں رہا آئندہ بھی ملتان کی ترقی کیلئے کردارادا کرتا رہوں گا۔ الگ صوبہ کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے ہمیشہ سرائیکی صوبے کے قیام کے لئے جدوجہد کی، ہم نے سینٹ سے بل پاس کروایا، اور اب مزید رائے عامہ ہموار کر کے صوبے کے قیام کے لئے مزید اقدامات کریں گے۔

علاوہ ازیں چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے یوم دستور کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں اٴْن عظیم ہستیوں کو بھر پور خراج عقیدت پیش کیا جنہوں نے قوم کو 1973 کے آئین کا مسودہ دیا۔ چیئرمین سینیٹ نے کہا یوم دستور ایک اہم دن ہے جسکی روایت سینیٹ آف پاکستان نے ڈالی ہے۔ 1973 کے آئین نے وفاق پاکستان کو مضبوط کرنے اور ایوان بالا کے قیام سے تمام وفاقی اکائیوں میں اتحاد کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے کہا کہن ہمیں جمہوریتن اور جمہوری رویوں کو فروغ دینے کے لئے مل کر کام کرنا ہو گا اتحاد اور یگانگت سے ہینن مسائل پر قابو پایا جا سکتا ہے۔ن تمام جمہوری قوتوں پر یہ زمہ داری عائد ہوتی ہے کہ آئین پاکستان کی بقا اور جمہوری نظامن کی مضبوطی کے لئے اپنا کردار ادا کریں اور پاکستان کی ترقی اور خوشحالی میں اپنا حصہ ڈالیں۔

اس موقع پر سید یوسف رضا گیلانی نے مقامی تاجروں اور عمائدین شہر کو یقین دلایا کہ ملتان میں خصوصی اقتصادی زون قائم کئے جائیں گے جس سے روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے اور ملتان کو ترقی ملے گی۔ عید کے بعد ملتان کے ترقیاتی کام نظر آنا شروع ہو جائے گے۔ انہوں نے کہا کہ ملتان کی عوام کے لئے خصوصی فنڈ رکھا گیا ہے اب حلقے کی عوام کو نوکریاں بھی ملے گی، ملتان کو روشنیوں کا شہر بنائیں گے۔