مقبوضہ جموں و کشمیر میں محاصروں،چھاپوں، گرفتاریوں کا سلسلہ تیز
ہفتہ 13 اپریل 2024 17:50
(جاری ہے)
بھارتی فورسز اہلکاروں نے گزشتہ ایک ہفتے کے دوران سینکڑوں نوجوانوں کو گرفتار کرلیا ہے۔کل جماعتی حریت کانفرنس کے ترجمان ایڈوکیٹ عبدالرشید منہاس نے سرینگر میں ایک بیان میں بلا جواز چھاپوں اور گرفتاریوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ مودی حکومت حق خود ارادیت کے مطالبے کی پاداش میں کشمیریوں کو بدترین سیاسی انتقام کا نشانہ بنا رہی ہے۔
انہوں نے کشمیر پر بھارتی قبضے کو جدید دور کی استعماریت کا بدترین مظہر قرار دیتے ہوئے کہا کہ آزادی پسند کشمیری بھارتی ہتھکنڈوں سے ہرگز مرعوب نہیں ہونگے اور وہ شہداءکے عظیم مشن کی تکمیل تک اپنی جدوجہد ہرقیمت پر جاری رکھیں گے۔ دریں اثنا جموںخطے کے مختلف علاقوں میں پوسٹر چسپاں کیے گئے ہیں جن کے ذریعے لوگوں پر زور دیا گیا ہے کہ وہ بی جے پی ، آرایس ایس کے شیطانی ایجنڈے کو ناکام بنانے کیلئے اپنی صفوںمیں اتحاد و اتفاق کو مزید فروغ دیں۔ پوسٹروں میں لکھا ہے” بی جے پی کی ہندو توا حکومت ایک منصوبہ بند سازش کے تحت کشمیریوں کی املاک چھین کر علاقے میں غیر کشمیریوں کو بسا رہی ہے جس کا واحد مقصد یہاں آبادی کے تناسب کو تبدیل کرنا ہے۔ادھر انسانی حقوق کی تنظیم” فرنٹ لائن ڈیفنڈرز“ نے مودی کی زیر قیادت ہندو توا بھارتی حکومت کی طرف سے مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کے محافظوں اور صحافیوں کو درپیش جبر پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔تنظیم نے اپنی ویب سائٹ پر پوسٹ ایک بیان میںکشمیری صحافی سجاد گل کی مسلسل نظربندی کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ مقبوضہ علاقے کی ہائیکورٹ نے انکی کالے قانون پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت نظربندی نومبر 2023 میں کالعدم قرار دیدی تھی لیکن اسکے باوجود انہیں تاحال رہا نہیں کیا گیا اور وہ اپنے خاندان سے بہت دور ایک بھارتی جیل میں مسلسل قید ہیں۔مزید قومی خبریں
-
فیصل آباد، حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث 3 ملزمان گرفتار
-
برصغیر کے عظیم مجاہد ٹیپو سلطان کا225واں یوم شہادت4مئی کو منایا جائے گا
-
ڈاکٹرطاہرالقادری کا درسِ بخاری ،زوم لنک پر 20ہزار علماء کی شرکت
-
وزیر اعلیٰ سندھ کی زیر صدارت سندھ سوشل پروٹیکشن بورڈ کا پہلا اجلاس ، فوڈ سیکیورٹی-بھوک مٹاؤ پروگرام اور بے نظیر ویمن ایگریکلچر ورکرز سپورٹ پروگرام کی فزیبلٹی اسٹڈیز کی منظوری دیدی
-
وزارتوں میں ٹیکنوکریٹس کی تعیناتی دو کشتیوں میں سوار ہونے کے مترادف ہے اور دو کشتیوں کا سوار ہمیشہ ڈوبتا ہے، خورشید شاہ
-
لگتا ہے 9 مئی محسن نقوی، آئی جی پنجاب کا کیا دھرا ہے، اسد قیصر کا تحقیقات کیلئے جو ڈیشل کمیشن کا مطالبہ
-
رؤف حسن ان معاملات پر بھی ترجمان بن جاتے ہیں جن کا ان سے کوئی لینا دینا نہیں،شیر افضل
-
اسحاق ڈار کو ڈپٹی وزیراعظم بنانا اسٹیبلشمنٹ کیلئے کوئی پیغام نہیں،طلال چوہدری
-
وزیر دفاع سے ترکیہ کے بری افواج کے کمانڈر کی ملاقات،عالمی جغرافیائی سیاسی صورتحال پر مشترکہ افہام و تفہیم پر اطمینان کا اظہار
-
اس بارتو اسمبلیاں بیچی ، خریدی گئی، ہارنے والے بھی پریشان، جیتنے والے بھی مطمئن نہیں،مولانا فضل الرحمان
-
موٹروے پولیس نے قانون کی حکمرانی اور ٹریفک ڈسپلن قائم کر کے دکھایا ہے ،وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان
-
وزیراعلی سندھ کا سینئر صحافی ثمر عباس کے بھائی شفقت حسین کے انتقال پراظہار افسوس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.