عالمی طاقتیں اسرائیل کی ظلم و بربریت اور فسلطینی بچوں اور خواتین پر وحشیانہ بمباری کا سخت نوٹس لیکر اسرائیل سے جرائم کا حساب لے، طارق حسن

ہفتہ 13 اپریل 2024 18:50

gکراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 اپریل2024ء) پاکستان مسلم لیگ (ق) سندھ کے صدر محمد طارق حسن نے عید الفطر کی مسلم امہ کو مبارکباد دیتے کہا کہ فلسطین کے مسلمانوں پر اسرائیلی ظلم و ستم مسلسل جاری ہے عالمی قوتیں انسانی حقوق کے خاطر اپنا موثر عملی کردار ادا کریں یہ باتیں انہوں نے عید الفطر کے موقع پر اپنی رہائشگاہ پر مسلم لیگ سندھ کے نائب صدر نعمت خلجی، نائب صدر شاہد عباسی، صوبائی سیکرٹری اطلاعات محمد صادق شیخ،کراچی صدر محمد جمیل احمد خان، جنرل سیکرٹری کراچی نعیم خان، عابد خان، اسپورٹس ونگ سندھ کے صدر سید مشرف علی، قاضی احسن قمر، مسلم لیگ ق اقلیتی ونگ کے ملک جارج رافیل، مورس اور دیگر سے ملاقات کے موقع پر کیا طارق حسن نے کہا کہ انتہائی کرب ہے کہ عید کے دنوں میں بھی اسرائیلی بمباری جاری رہی اور 185 افراد جس میں اسماعیل ہانیہ کے 3 بیٹوں اور 3 پوتے شہید ہوئے تعزیت کرتے ہیں انہوں نے کہا ضرورت اس امر کی ہے عالمی طاقتیں اسرائیل کی ظلم و بربریت اور فسلطینی بچوں اور خواتین پر وحشیانہ بمباری کا سخت نوٹس لیکر اسرائیل سے جرائم کا حساب لے اور سخت ترین کارروائی وقت کی ضرورت ہے۔

#