لاڑکانہ،ذوالفقار علی بھٹو کی ملک و قوم کے لیے خدمات مشعلِ راہ ہیں،فریال تالپور

اتوار 14 اپریل 2024 15:30

لاڑکانہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 اپریل2024ء) پاکستان پیپلز پارٹی شعبہ خواتین کی مرکزی صدر و ایم پی اے فریال تالپور نے کہا ہے کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی زیرِ قیادت جیالوں سمیت پوری قوم اپنے عظیم لیڈر شہید بھٹو کو خراج عقیدت پیش کر رہی ہے،قائدِ عوام شہیدذوالفقار علی بھٹو کی ملک و قوم کے لیے خدمات، ویژن اور نظریہ ہم سب کے لیے مشعلِ راہ ہیں۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے شہید ذوالفقار علی بھٹو کی برسی کے سلسلے میں منعقد جلسہ عام کے حوالے سے اپنے ایک پیغام میں کیا۔انہوں نے کہا کہ صدر آصف علی زرداری کی جانب سے شہید بھٹو کیس پر بھیجے گئے ریفرنس پر عدالتی فیصلہ پاکستان کی فتح ہے۔