وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کا معاشی اشاریے بہتر پر ہونے پر وزیراعظم محمد شہباز شریف کو خراج تحسین
محمد نواز شریف کی رہنمائی میں معیشت پھر ترقی کی طرف گامزن ہے، مسلم لیگ ن کی معاشی پالیسیوں کے ثمرات نمایاں ہو رہے ہیں آئی ایم ایف، ایشین ڈویلپمنٹ بنک سمیت بڑے عالمی مالیاتی ادارے بھی پاکستان کی معاشی پالیسیوں کے معترف ہیں بجلی کے نرخ اور مہنگا ئی کم ہونے سے عام آدمی کو ریلیف ملے گا،پہلی بار 20 کلوگرام آٹے کی قیمت میں 500 روپے کی کمی ہوئی پاکستان میں رواں اور آئندہ سال کے دوران ترقی کی شرح 2 فیصد سے 2.3 فیصد تک بڑھے گی،زر مبادلہ ذخائر میں اضافہ ہو رہا ہے ‘ مریم نواز شریف
اتوار 14 اپریل 2024 18:55
(جاری ہے)
وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ پاکستانیوں کیلئے بڑی خوشخبریاں منتظر ہیں۔
آئندہ سال ان شائاللہ مہنگائی کی شرح کم ہو کر 12.2 فیصد ہونے کاا مکان ہے۔انہوں نے کہا کہ پہلی بار 20 کلوگرام آٹے کی قیمت میں 500 روپے کی کمی ہوئی۔ آٹے کے قیمت میں مارکیٹ انڈیکیٹرز کے مطابق مزید 300 روپے کمی متوقع ہے۔اکنامک اینڈ سوشل سروے آف ایشیا اینڈ پیسفک ریجن نے پاکستان کے معاشی اشاریوں کو بہترین قرار دیا ہے۔اقوام متحدہ رپورٹ میں آئندہ مالی سال میں پاکستان کی اقتصادی ترقی تیزی سے آگے بڑھنے کی پیشگوئی کی ہے۔پاکستان میں رواں اور آئندہ سال کے دوران ترقی کی شرح 2 فیصد سے 2.3 فیصد تک بڑھے گی۔ وزیر اعلٰی مریم نواز شریف نے کہا کہ پاکستان نے آئی ایم ایف کے ساتھ اپنا موجودہ پروگرام کامیابی سے مکمل کیا ہے۔معیشت بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کر رہی ہے اور زر مبادلہ ذخائر میں اضافہ ہو رہا ہے۔ آئی ایم ایف کے ساتھ نئے اقتصادی پروگرام سے معیشت میں مزید بہتری آئے گی۔پاکستان کی عوام کو اپنے وزیر اعظم محمد شہباز شریف پر مکمل اعتماد ہے۔مزید اہم خبریں
-
قرض سے نجات اور معاشی خوشحالی کا دور جلد آئے گا، وزیراعظم
-
بالاکوٹ حملے کے متعلق دنیا سے پہلے پاکستان کو بتایا تھا، مودی
-
نیب نے ایل این جی ریفرنس واپس لے لیا، شاہد خاقان عباسی سمیت تمام ملزمان بری
-
پی ٹی آئی اور مولانا اکٹھے ہو گئے تو حکومت 3، 4 ماہ سے زیادہ نہیں چلے گی، فواد چوہدری
-
اثاثہ جات کیس؛ علی امین گنڈا پور کی الیکشن کمیشن طلبی کا نوٹس معطل
-
یکم مئی سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان
-
پاکستان اور سعودی عرب کا مختلف شعبوں میں تعاون مزید بڑھانے پر اتفاق
-
عدت نکاح کیس، خاور مانیکا نے اپیل سننے والے جج پر عدم اعتماد کا اظہار کردیا
-
بھارت اور پاکستان ایک دن آزاد ہوئے آج وہ سپرپاور بننے کے خواب دیکھ رہا ہے اور ہم دیوالیہ پن کا شکار ہیں
-
گرمیوں میں سردی والا موسم، کئی سیاحتی مقامات پر برفباری سے سردی لوٹ آئی
-
خیبرپختونخواہ میں بلدیاتی ضمنی الیکشن، تحریک انصاف کلین سوئپ کرنے میں کامیاب
-
مرغی کے گوشت کی قیمت 1200 روپے کی ہوشربا سطح تک پہنچ گئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.