ا*سندھ کی عوام کو درپیش مسائل ترجیحی بنیاد پرحل کرینگے‘ وقار مہدی

ں*صحت اور تعلیم کے شعبے میں پاکستان پیپلز پارٹی کی کارکردگی مثالی ہے محمد اسلم خان ق*وقار مہدی سندھ کی تنظیمی معاملات کو احسن طریقے سے انجام دے رہے ہیں سبحان ساگر

اتوار 14 اپریل 2024 20:05

Q کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 اپریل2024ء) پاکستان پیپلز پارٹی سندھ کے جنرل سیکریٹری و سینیٹر وقار مہدی سے ایم این اے ناز بلوچ کے کوآڈینیٹر و پی پی پی کے رہنمامحمد اسلم خان اور سبحان علی ساگر نے انکی رہائشگاہ پرملاقات کی جس میں سندھ کی تنظیمی امور پر تبادلہ خیال کیاگیا، اس موقع پر وقارمہدی نے کہاکہ سندھ کی عوام کو درپیش مسائل ترجیحی بنیاد پرحل کرنے کی کوشش کررہے ہیں، اس ضمن میں پیپلزسیکریٹریٹ میں موجود رہتا ہوں، کراچی میں کئی ترقیاتی کاموں کو مکمل کیاجارہاہے پیپلزپارٹی کی کاوشوں کو سہراتے ہوئے کراچی کا ایک بڑا حلقہ پارٹی پرچم تلے جمع ہورہاہے جو خوش آئند ہے، ہم بلاتفریق رنگ ونسل عوام کی خدمت کرنے کاجذبہ رکھتے ہیں بہت سے لوگ آتے جن کا تعلق دیگر سیاسی جماعتوں سے ہوتاہے لیکن ہم ان سب کے مسائل حل کرتے ہیں، پیپلزپارٹی کے دروازے تمام سیاسی جماعتوں کے لیے کھلے ہوئے ہیں، ملک و قوم کے فلاح کے لیے کسی بھی قسم کاسمجھوتا نہیں کرتے، رہنما محمد اسلم خان نے پاکستان پیپلز پارٹی صحت اور تعلیم کے شعبے میں خاص دلچسپی رکھتی ہے، اس حوالے سے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی خاص ہدایت پر کام کرنے پرزور دیاگیاہے جس پرہم ان کے تہہ دل سے شکرگزار ہیں، سندھ کے تنظیمی امور کو وقار مہدی ملنساری و بھائی چارگی سے انجام دے رہے ہیں، سبحان علی ساگر نے کہاکہ وقار مہدی کی قیادت میں سندھ کی تنظیمی معاملات کو احسن طریقے سے انجام دے رہے ہیں۔