فیصد پاکستان پر پیپلز پارٹی کی حکومت ہے، مراد علی شاہ

اتوار 14 اپریل 2024 22:00

گڑھی خدا بخش (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 اپریل2024ء) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے دعویٰ کیا کہ ملک کے 70 فیصد رقبے پر پاکستان پیپلز پارٹی کی حکومت ہے۔

(جاری ہے)

گڑھی خدا بخش میں بانی چیئرمین پی پی پی ذوالفقار علی بھٹو کی برسی پر جلسے سے خطاب میں مراد علی شاہ نے پیشنگوئی کی کہ اگلے الیکشن میں ملک کے 100 فیصد رقبے پر پیپلز پارٹی کی حکومت ہوگی۔انہوں نے کہا کہ آصف زرداری صاحب نے کہا تھا کہ الیکشن میں 100 فیصد نتائج چاہیے۔وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ سندھ میں پیپلز پارٹی نے تقریباً 100 فیصد ہی رزلٹ دیا ہے۔