وزارت مذہبی امور نے حج پروازوں کا شیڈول جاری کر دیا ہے ، پہلی پرواز 9 مئی کو روانہ ہو گی، ترجمان وزارت مذہبی امور

پیر 15 اپریل 2024 12:41

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اپریل2024ء) وزارت مذہبی امور نے حج 2024 کے لئے پروازوں کا شیڈول جاری کر دیا ہے ، پہلی حج پرواز 9 مئی کو روانہ ہو گی۔ وزارت مذہبی امور کے ترجمان عمربٹ نے اے پی پی کو خصوصی انٹرویو میں کہا کہ حج پروازیں پاکستان کے 10 شہروں سے روانہ ہوں گی ۔ حج پروازوں کا شیڈول اتوار اور پیر کی درمیانی شب موبائل ایپ ’’پاک حج ایپ‘‘ پر جاری کر دیاگیا ہے ۔

اس کے علاوہ عازمین کو ایس ایم ایس کے ذریعے بھی ان کی پروازوں کی اطلاع دی گئی ہے۔ تمام عازمین سے گزارش ہے کہ وہ اپنی پرواز سے 10 دن قبل متعلقہ حاجی کیمپ سے رجوع کریں اور اپنی ویکسی نیشن کروائیں۔ انہوں نے کہا کہ حج فلائٹ آپریشن میں پی آئی اے ، سعودی ایئرلائن، ایئربلیو، سرین ایئر لائنز حصہ لیں گی۔

(جاری ہے)

9 مئی کو اسلام آباد، کراچی اور لاہور سے تین ، سیالکوٹ اور ملتان سے ایک ایک پرواز روانہ ہو گی۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اسلام آباد اور کراچی کے ہوائی اڈوں سے عازمین روڈ ٹو مکہ پراجیکٹ کے ذریعے ہو ں روانہ گے۔ پشاور کے عازمین کی اسلام آباد اور فیصل آباد کے عازمین کی روانگی لاہور سے ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ ملک بھر میں ضلعی سطح پر حج تربیت کے دوسرے مرحلے کا آغاز ہو گیا ہے جو آخری حج پرواز تک جاری رہے گا۔اوور سیز پاکستانی بھی اپنی روانگی سے 10 دن میں پاکستان پہنچ کر اپنا پاسپورٹ وزارت میں جمع کرائیں تاکہ ان کے ویزے اور ٹکٹ کو حتمی شکل دی جا سکے۔

وزارت مذہبی امور سوشل میڈیا، حج ایپ اور ایس ایم ایس کے ذریعے عازمین کی رہنمائی جاری رکھے گی۔ انہوں نے تمام پاکستانی عازمین حج کے لئے سمارٹ فون لے جانا لازمی ہو گا تاکہ وہ اس میں پاک حج ایپ سمیت سعودی عرب میں مناسک حج کی ادائیگی کے لئے دیگر ایپس بھی ڈائون لوڈ کر سکیں۔\395\932