اعوان اتحاد پاکستان کشمیر باڈی کے زیرِ اہتمام شاندار تقریب کا انعقاد، درجنوں اعوان برادری کے افراد اعوان اتحاد کشمیر میں شامل

پیر 15 اپریل 2024 13:43

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اپریل2024ء) اعوان اتحاد پاکستان کشمیر باڈی کے زیرِ اہتمام شاندار تقریب کا انعقاد جس میں درجنوں اعوان برادری کے افراد اعوان اتحاد کشمیر میں شامل،کارنر میٹنگ عبد الجلیل اعوان رھیل کٹلی کی رہائش گاہ پر منعقد ہوئی تقریب کے مہمان خصوصی سرپرست اعلی اعوان اتحاد کشمیر محمد عارف اعوان چہلوی تھے تقریب میں سابق سرپرست اعلی اعوان اتحاد کشمیر سفیر اعوان،جنرل سیکرٹری اعوان اتحاد ہزارہ ڈویژن سینئر صحافی محمد لطیف اعوان،نائب صدرِ سعید اعوان،نائب صدر ارشاد اعوان نے خصوصی طور پر شرکت کی تقریب پہنچنے پر مہمانوں کا پرتپاک استقبال گیا گیا پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں اور جلوس کی شکل میں تقریب میں لایا گیا تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا اور حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے حضور عدیہ نعت پیش کی گئی تقریب میں مقررین عارف اعوان،سفیر اعوان،محمد لطیف اعوان،سعید اعوان،ارشاد اعوان نے اعوان اتحاد کے اغراض ومقاصد پر روشنی ڈالی اور اعوان اتحاد میں شامل ہونے والوں،عبدالجلیل اعوان،محمد شبیر اعوان،محمد بشیر اعوان،محمد صدیق اعوان،محمد فرید اعوان،محمد شبیر اعوان راحیل،محند شفیق اعوان،محمد فیصل اعوان،محمد ظہیر اعوان،محمد آصف اعوان،محند وقاص اعوان،محمد احسن اعوان،محمد شہزاد اعوان،محمد شیران اعوان،محمد آفاق اعوان،احمد اعوان،لطیف اعوان،محمد سائیں اعوان،عبدالرحمان اعوان،محمد رفیق اعوان،محمد سفیر اعوان اورنگزیب اعوان،محمد ذیشان اعوان اور دیگر کو مبارکباد پیش کی اور کہا کہ وقت کی اہم ضرورت ہے کہ اعوان برادری میں اتحاد اور اتفاقِ ہو آپس میں بھائی چارے کے فروغ کے لئے کام کیا جائے اعوان اتحاد پاکستان کے مرکزی صدرِ الحاج ملک مشتاق اعوان چیئرمین سپریم کونسل ملک سجاد حیدر اعوان صدر اعوان اتحاد پاکستان ہزارہ ڈویژن حاجی عبد الطیف اعوان اعوان اتحاد اسلام کے صدر اور جنرل سیکرٹری عاطف محمود علوی کی سرپرستی میں اعوان اتحاد مضبوط سے مضبوط تر ہورہا ہے اعوان بھائیوں کے مسائل کے حل کے لئیے ضروری ہے کہ ہم ایک مضبوط قیادت کے زیرِ سایہ کام کریں اور پسے ہوئے طبقات کو اوپر اٹھائیں اور انسانیت کی فلاح وبہبود کے لیے مل کر کام کریں ہمیں خوشی ہوئی ہیکہ اج بڑی تعداد میں آپ لوگ اعوان اتحاد کشمیر کا حصہ بنے ہیں آپ کی دکھ ہمارے ہیں ہم سب مل کر ایک دوسرے کے دست و بازو بنیں گے اور اعوان اتحاد کی لڑی کو مضبوط کریں گے اس موقع پر مشترکہ قرارداد پیش کی گئی جس میں جنرل سیکرٹری اعوان اتحاد ہزارہ ڈویژن محمد لطیف اعوان پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا گیا،سفیر اعوان کی درخواست پر یونین کونسل سنگولہ راولاکوٹ آزاد کشمیر کا ایک جواں سال سپوت محمد حسیب جاوید اعوان ضلع بونیر میں مادر وطن کا تحفظ کرتے ہوئے جام شہادت نوش کرگیا، حسیب جاوید وارڈ لوئرجنوبی سنگولہ رقبہ منگ سے تعلق رکھتا ہے۔

(جاری ہے)

اس نے سوگواران میں والدین، بیوہ، بیٹی، بہن اوربھائی چھوڑے ہیں، حسیب ایک شریف النفس، بااخلاق، باوقار اور بہادر فوجی جوان تھا، اس کے لئے دعا مغفرت کی گئی اور جملہ فوت شدگان اور پاکستان کے استحکام،پاک فوج کی مضبوطی،کشمیر فلسطین کی آزادی کے لئے فاتحہ خوانی کی گئی۔