آصفہ بھٹو کی کامیابی سندھ ہائیکورٹ میں چیلنج

پیر 15 اپریل 2024 16:58

آصفہ بھٹو کی کامیابی سندھ ہائیکورٹ میں چیلنج
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اپریل2024ء) پاکستان تحریک انصاف کے حمایت یافتہ امیدوار نے این ای207 سے ضمنی انتخاب میں پیپلز پارٹی کی آصفہ بھٹو زرداری کی کامیابی کو سندھ ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا۔

(جاری ہے)

آصفہ بھٹو زرداری کی کامیابی کو حلقے کے امیدوار مصطفی رند نے چیلنج کیا ہے۔درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ امیدوار مصطفی رند کو اغوا کر کے کاغذات نامزدگی مسترد کرائے، آصفہ بھٹو زرداری کی بلامقابلہ کامیابی کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دیا جائے۔درخواست میں کہا گیا کہ 21 اپریل کو حلقے میں ضمنی انتخابات ہونا ہے۔