آصفہ بھٹو کی کامیابی سندھ ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا گیا

امیدوار مصطفی رند کو اغوا کر کے کاغذات نامزدگی مسترد کرائے گئے ،وکیل کا موقف

پیر 15 اپریل 2024 17:17

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اپریل2024ء) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)کے حمایت یافتہ امیدوار نے این ای207 سے ضمنی انتخاب میں پیپلز پارٹی کی آصفہ بھٹو زرداری کی کامیابی کو سندھ ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا۔آصفہ بھٹو زرداری کی کامیابی کو حلقے کے امیدوار مصطفی رند نے چیلنج کیا ہے۔

(جاری ہے)

آصفہ بھٹو نواب شاہ سے ضمنی انتخابات میں بلامقابلہ کامیاب، زرداری 2 مرتبہ اس نشست پر کامیاب ہوچکے۔درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ امیدوار مصطفی رند کو اغوا کر کے کاغذات نامزدگی مسترد کرائے، آصفہ بھٹو زرداری کی بلامقابلہ کامیابی کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دیا جائے۔درخواست میں کہا گیا ہے کہ 21 اپریل کو حلقے میں ضمنی انتخابات ہونا ہے۔