مشرق وسطیٰ کا تنازعہ بڑھ رہا ہے، پاکستان محتاط رہے،میاں زاہد حسین
سعودی عرب اورایران سے تعلقات میں توازن کڑا امتحان ہوگا،صدر کراچی انڈسٹریل الائنس
پیر 15 اپریل 2024 17:19
(جاری ہے)
اس سلسلہ میں صدرآصف علی زرداری کا ایرانی ہم منصب سے رابطہ بہت اہمیت کا حامل ہے۔
میاں زاہد حسین نے کاروباری برادری سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل اورحماس کے مابین کشیدگی کا دائرہ تیزی سے پھیل رہا ہے اوراب ایران بھی اس معاملہ میں کود گیا ہے۔ اب امریکہ اوراسرائیل اپنے اتحادی ممالک کی مدد سے ایران کو فوجی کی بجائے معاشی سبق سکھانے کی کوشش کریں گے۔ میاں زاہد حسین نے کہا کہ چند ماہ قبل ایران نے پاکستانی سرزمین پرمیزائل حملہ کیا تھا جس میں کچھ افراد ہلاک بھی ہوگئے تھے جس پر پاکستان نے فوری جوابی کاروائی کی تاہم دونوں جانب سے سفارتی کوششوں کی وجہ سے یہ مسئلہ ختم ہوگیا مگراعتماد ابھی پوری طرح بحال نہیں ہوا ہے اور دونوں ممالک ایک دوسرے پردہشت گردوں کی مدد کا الزام لگاتے رہتے ہیں۔ میاں زاہد حسین نے کہا کہ سعودی عرب پاکستان میں بھاری سرمایہ کاری کا خواہاں ہے جبکہ وہاں لاکھوںاسکی پاکستانی بھی کام کرتے ہیں جس سے پاکستان کوسالانہ اربوں ڈالرملتے ہیں۔ دیگر عرب ممالک میں بھی لاکھوں پاکستانی روزگارکی وجہ سے مقیم ہیں اوربھاری زرمبادلہ بھجواتے ہیں جسے کسی صورت میں نظر انداز نہیں کیا جاسکتا ہے۔ دوسری طرف پاکستان ایران سے قدرتی گیس کا حصول چاہتا ہے اور ایرانی سرحد کے ساتھ پاکستانیوں کی بڑی تعداد کا روزگار ایران کے ساتھ تجارت سے وابستہ ہے۔ اس لئے ایران کوبھی نظراندازکرنا مشکل ہے۔ میاں زاہد حسین نے کہا کہ بظاہرایران سے گیس کی درآمد ناممکن ہے کیونکہ یہ امریکہ کے لئے قابل قبول نہیں مگریہ بھی ایک حقیقت ہے کہ امریکی کیمپ میں شامل ایک درجن سے زیادہ ممالک ایران سے تجارت کررہے ہیں اس لئے پاکستان کو بھی امید ہے کہ امریکہ جلد یا بدیراسے ایران سے گیس درآمد کرنے کی اجازت دے دیگا کیونکہ گیس نہ خریدنے پر پاکستان کوبیس ارب ڈال تک کا جرمانہ ادا کرنا ہوگا جواسکے بس کی بات نہیں ہے۔ میاں زاہد حسین نے مزید کہا کہ صدرزرداری نے ایرانی قیادت سے رابطہ کرلیا ہے اوراب وزیراعظم شہباز شریف اور میاں نواز شریف کوچائیے کہ وہ بھی سعودی عرب کواعتماد میں لیں کیونکہ وہ پاکستان میں سب سے زیادہ اسی فیملی پراعتماد کرتے ہیں۔مزید تجارتی خبریں
-
پاکستان میں موبائل فون کی درآمد میں بڑا اضافہ ہوگیا
-
سونے کی قیمتوں میں کمی کا رجحان
-
پاکستان اسٹاک مارکیٹ ملکی تاریخ میں پہلی بار73ہزار پوائنٹس کی حد عبور کرنے کے بعد مندی کا شکار ہو گئی اور انڈیکس 72ہزار پوائنٹس کی سطح سے نیچے گر گیا جبکہ 100انڈیکس میں 1ہزار پوائنٹس سے زاید کی کمی دیکھنے ..
-
انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر گھٹ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر مہنگا
-
زری پالیسی کمیٹی کا پالیسی ریٹ 22 فیصد پربرقراررکھنے کا فیصلہ
-
غیر ملکی سرمایہ کاروں کو سرمایہ کاری کیلئے سازگار ماحول میسر ہے، صوبائی وزیر چوہدری شافع حسین کی آسٹریا کی سفیر سے گفتگو
-
عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں معمولی کمی
-
ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں ایک ہفتے کے دوران استحکام رہا
-
برائلر گوشت کی قیمت میں15روپے کلو اضافہ
-
ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک ہفتے کے دوران سونا4300روپے سستا ہو گیا
-
انٹر بینک میں ایک ہفتے کے دوران روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں یورو اور برطانوی پونڈ بھی مہنگا ہو گیا
-
ایس ای سی پی نے سٹڈی ناؤ پے لیٹر ڈیجیٹل پلیٹ فارم کا لائسنس دیدیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.