Live Updates

قائد مسلم لیگ میاں نواز شریف کی قیادت میں امن اور روشنی کا سفر ایک عزم کے ساتھ جاری ہے، بیرسٹر امجد ملک

چیف کوآرڈینیٹر مریم نواز نے چند ہفتوں میں ثابت کردیا کہ وہ پنجاب جیسے بڑے صُوبے کو چلانے کی اہلیت رکھتی ہیں۔ سردار ظہور اقبال سرپرست مسلم لیگ ن

sahibzada atiq صاحبزادہ عتیق الر حمن پیر 15 اپریل 2024 17:55

قائد مسلم لیگ میاں نواز شریف کی قیادت میں امن اور روشنی کا سفر ایک عزم ..
پیرس(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔15اپریل۔2024ء) مسلم لیگ ن کی حکومت ہی پاکستان کی ترقی اور معیشت کی بہتری کی ضامن ہے، وزیر اعظم شہباز شریف مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف کے وژن کو لیکر آگے بڑھ رہے ہیں، اور قائد مسلم لیگ ن میاں نواز شریف کی قیادت میں امن اور روشنی کا سفر ایک عزم کے ساتھ جاری رہے گا، ان خیالات کا اظہار بیرسٹر امجد ملک چیف کوآرڈینیٹر انٹرنیشنل افئیر مسلم لیگ ن نے مسلم لیگ فرانس کے سرپرست معروف کاروباری شخصیت سردار ظہور اقبال سے راچڈیل میں ایک خصوصی ملاقات میں کیا۔

بیرسٹر امجد ملک نے سردار ظہور اقبال کی مسلم لیگ ن اور اوورسیز پاکستانی کمیونٹی کیلئے خدمات کو سراہا ، بیرسٹر امجد ملک نے کہا کہ سردار ظہور اقبال جیسے ہردلعزیز اور متحرک راہنما مسلم لیگ ن کا روشن چہرہ ہیں ، سرپرست مسلم لیگ ن سردار ظہور اقبال نے بیرسٹر امجد ملک کو عید اور عمرہ کی مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

(جاری ہے)

سردار ظہور اقبال نے بیرسٹر امجد ملک کو چیئرمین مسلم لیگ ن فرانس راجہ علی اصغر اور ممبر مجلس عاملہ مسلم لیگ ن کشمیر نعیم چوہدری کی طرف سے بھی عُمرہ کی مبارکباد دی، انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن آج یورپ میں اوورسیز پاکستانیوں کی سب سے بڑی پارٹی بن چکی ہے ، اور ہم سمجھتے ہیں کہ مسلم لیگ ن ہی پاکستان کی ترقی کی ضامن ہے ، انہوں نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف کی حکومت ملک کو بہتری کی طرف لے جارہی ہے اور مریم نواز شریف نے چند ہفتوں میں عملی طور پر ثابت کردیا کہ وہ پنجاب جیسے بڑے صُوبے کو چلانے کی اہلیت رکھتی ہیں۔

دونوں مسلم لیگی راہنماؤں میں اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل ، انکا حل اور مسلم لیگ ن فرانس کے بارے میں تفصیل سے بات چیت ہوئی- دونوں راہنماوں نے مسلم لیگ ن فرانس کی تنظم سازی اور مستقبل قریب میں نئی باڈی کے حوالے سے سیر حاصل گفتگو کی-
Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات