پتوکی ٹرین حادثہ میں ماں اور بیٹی جاں بحق ہوگئی

پیر 15 اپریل 2024 23:02

پتوکی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اپریل2024ء) پتوکی ٹرین حادثہ میں ماں اور بیٹی جاں بحق ہوگئی ہیں، کراچی سے لاہور جانے والی گرین لائن ٹرین کے نیچے پتوکی پھاٹک کے قریب حادثہ حادثے کے نتیجے میں ماں اور بیٹی جاں بحق ہوگئیں ،عینی شاہدین کے مطابق بیٹی لائن کراس کر رہی تھی کہ اوپر سے ٹرین آگئی بیٹی کو بچاتے ہوئے ماں بھی ٹرین کے نیچے آگئی، اطلاع ملنے پر ریلوے پولیس اور ریسکیو کی امدادی ٹیم موقع پر پہنچ گئی، ریلوے پولیس نے ضروری کارروائی کے بعد نعش کو ورثاء کے حوالے کر دیا جو پتوکی پرانی منڈی کی رہائشی تھی ،جاں بحق کی شاخت 35 سالہ رخسانہ بی بی جبکہ چھوٹی بچی کے شاخت 6 سالہ ابرہ کے نام سے ہوئی، ضروری کارروائی کے بعد مقامی پولیس اور اسٹیشن ماسٹر نے ٹرین کو روانہ کر دیا اور اہل محلہ کی ہر آنکھ اشک بار تھی۔

\378