ش*صدر مملکت آصف علی زرداری سے اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی ملاقات

پیر 15 اپریل 2024 21:45

لله اسلام اباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 اپریل2024ء) صدر مملکت آصف علی زرداری سے اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی ملاقات کی ہے ۔ملاقات نو منتخب ممبر قومی اسمبلی آصفہ بھٹو کا بطور ممبر قومی اسمبلی کا حلف اٹھانے کے موقع پر ہوئی۔ ملاقات اسپیکر چیمبر پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوئی۔ ملاقات میں قانون سازی سمیت باہمی دلچسپی کے اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اسپیکر قومی اسمبلی نے صدر کو پارلیمان میں ہونے والی قانون سازی اور ایوان کی کارروائی سے آگاہ کیا۔ اسپیکر قومی اسمبلی نے صدر آصف علی زرداری کو آصفہ بھٹو کا بطور ممبر قومی اسمبلی کا حلف اٹھانے پر مبارکباد دی۔اسپیکر سردار ایاز صادق نے نومنتخب ممبر قومی اسمبلی آصفہ بھٹو کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

(جاری ہے)

سپیکر قومی اسمبلی کا کہنا تھا کہ آصفہ بھٹو کا بطور ممبر قومی اسمبلی منتخب ایک خوشگوار اضافہ ہے، آصفہ بھٹو، شہید محترمہ بینظیر بھٹو کے ویڑن پر عمل پیرا ہوتے ہوئے پارلیمان میں عوام کی فلاح و بہبود سے متعلق ہونے والی قانون سازی میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں گیئں، ملاقات میں ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی سید غلام مصطفیٰ شاہ، پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما چوہدری قمر الزماں کائرہ، ممبر قومی اسمبلی فریال تالپور، وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی اور دیگر بھی موجود تھے۔

قبل ازیں اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران رول آف ممبر پر سائن کرنے کے موقع پر آصف بھٹو کو ممبر قومی اسمبلی کا حلف اٹھانے پر مبارکباد دی۔