امریکا میں پہلی بار سابق صدر کیخلاف مجرمانہ مقدمے کا آغاز

ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف یہ مقدمہ 5 سے 6 ہفتے تک جاری رہ سکتا ہے

منگل 16 اپریل 2024 12:23

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اپریل2024ء) امریکا میں پہلی بار سابق صدر کے خلاف مجرمانہ مقدمے کا آغاز ہوگیا۔سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف فحش فلموں کی اداکارہ کو زبان بند رکھنے کیلئے رقم دینے کا مقدمہ تلوار بن کر لٹکنے لگا ہے۔ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے فحش اداکارہ اسٹارمی ڈینیئلز کو رقم دینے کے مقدمے میں مجرمانہ ٹرائل شروع ہوگیا اور اب مقدمے میں جیوری اراکین کا چناؤ ہوگا۔

(جاری ہے)

ٹرمپ پر الزام ہے کہ اٴْنہوں نے 2016 کے صدارتی انتخاب سے پہلے اسٹارمی ڈینیئلز کو خاموش رہنے کیلئے ایک لاکھ 30 ہزار ڈالر دیے تھے اور اٴْس رقم کی ادائیگی کو چھپانے کیلئے اپنے کاروباری ریکارڈ میں جھوٹ بولا تھا۔سابق امریکی صدر ٹرمپ نے اِن الزامات کو مسترد کیا ہے۔تاہم اب جیوری فیصلہ کریگی کہ ٹرمپ نیمالی بدعنوانی تونہیں کی، یہ فیصلہ بھی ہوگا کہ ٹرمپ نیاداکارہ کوایک لاکھ 30 ہزار ڈالر چٴْھپا کرتو نہیں دیی غیرملکی میڈیا کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف یہ مقدمہ 5 سے 6 ہفتے تک جاری رہ سکتا ہے۔ جرم ثابت ہونے اور جیل ہونے کی صورت میں بھی وہ الیکشن لڑنے اور صدر کا عہدہ سنبھالنے کے اہل ہوں گے۔ سابق صدر کے خلاف 3 دیگر کرمنل کیسز بھی ہیں۔