]کمیشن نے شاہد خاقان عباسی اور احسن اقبال سمیت نون لیگی حکومت کی کابینہ کی کلیدی شخصیات کی گواہی کی روشنی میں شہبازشریف اور اس کی پنجاب حکومت کو ذمہ دار قرار دیا ہے،پی ٹی آئی

بدھ 17 اپریل 2024 18:10

Jاسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 اپریل2024ء) پاکستان تحریک انصاف نے فیض آباد دھرناکمیشن رپورٹ فوری طور پر منظرِعام پر لانے کا مطالبہ کیا ہی. ترجمان تحریک انصاف کے مطابق کمیشن کی سفارشات کی روشنی میں ذمہ داریوں سے انحراف اور مِس کنڈکٹ کی مرتکب پنجاب حکومت خصوصاً شہبازشریف کیخلاف کارروائی کی ضرورت پر بھی زور دیتے ہوئے کہا کہ فیض آباد دھرنا کمیشن کی رپورٹ کے مختلف صحافتی ذرائع سے سامنے آنے والے مندرجات کئی پہلوؤں سے اہم ہیں، ترجمان کے مطابق اس رپورٹ کے مصدقہ مندرجات سے آگاہی قوم کا بنیادی حق ہے، بلاتاخیر منظرِعام پر لایا جائے، ترجمان کے مطابق کمیشن نے شاہد خاقان عباسی اور احسن اقبال سمیت نون لیگی حکومت کی کابینہ کی کلیدی شخصیات کی گواہی کی روشنی میں شہبازشریف اور اس کی پنجاب حکومت کو ذمہ دار قرار دیا ہے، ترجمان کے مطابق شہبازشریف میں رتّی بھر شرم اور حیا باقی ہے تو مستعفیٰ ہو ۔

(جاری ہے)

ترجمان کے مطابق شہبازشریف میں رتّی بھر شرم اور حیا باقی ہے تو مستعفیٰ ہو اور اپنی مجرمانہ کوتاہیوں کا جواب قوم کو پیش کرے، ترجمان کے مطابق سپریم کورٹ دھرنا کمیشن کی سفارشات کی روشنی میں شہباز شریف اور اس کی کابینہ کیخلاف فوجداری مقدمات کے اندراج کے احکامات بھی صادر کرے، ترجمان کے مطابق کمیشن نے نون لیگ کے ریاستی اداروں اور ان سے منسلک شخصیات کے خلاف نفرت انگیز مہم بھی کھل کر سامنے آئی، ترجمان کے مطابق بند دروازوں کے پیچھے پیروں میں لیٹنے اور باہر بھڑھکیں ہانک کر سیاسی الّو سیدھا کرنا نون لیگ کی پہچان بن چکا ہے، ترجمان کے مطابق اہم قومی و حکومتی امور پر بننے والی کمیشنز کی رپورٹ دبا کر اپنے جرائم چھپانا اور ذمہ داروں کو بچانا بھی اقتدار پر غاصب مجرموں کا وطیرہ ہے، ترجمان کے مطابق ایک نااہل، نکمّے اور نالائق شخص کو عوامی مینڈیٹ پر کھلا ڈاکہ ڈال کر اقتدار سونپنے کی شرمناک رسم سیپوری انتظامی ڈھانچے کی تباہی و بربادی کا سلسلہ آگے بڑھانے کی اجازت نہیں دی جا سکتی، ترجمان کے مطابق کمیشن نے اپنی سفارشات میں خفیہ ایجنسیوں اور اداروں کے سیاست میں کردار پر بھی لب کشائی کی ہے جس کی حقیقت قوم پر کھلنا اہم ہے، ترجمان کے مطابق چیف جسٹس آف پاکستان رپورٹ کو منظرِعام پر رکھنے اور کمیشن کی سفارشات پر عملدرآمد سمیت ذمہ داروں کے خلاف کارروائی عمل میں لانے کے احکامات صادر کریں… اعجاز خان