Live Updates

عدالتوں سمیت ریاست کے تمام ادارے تباہ ہو چکے ہیں

جعلی حکومت کسی سینئر جج کی تین سال مدت نہیں بڑھا سکتی ، عمران خان سے ابھی تک ملاقات نہیں ہوئی، اعظم سواتی

بدھ 17 اپریل 2024 18:10

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 17 اپریل2024ء) پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما ء و سا بق سینیٹر اعظم سواتی نے کہا ہے کہ عدالتو ں سمیت ریا ست کے تما م ادارے تبا ہ ہو چکے ہیں ،جعلی حکومت کسی سینئر جج کی تین سال مدت نہیں بڑھا سکتی ، عمران خا ن سے ابھی تک ملا قا ت نہیں ہو ئی ، عوام عمران خان سے محبت کرتی ہے، آج نوا ز شریف کی سیا ست ختم ہو چکی ہے ، دو خا ندان ملک کو معا شی طو ر پر تبا ہ کر رہے ہیں ،آن لا ئن کے مطا بق ان خیا لا ت کا اظہا ر انہو ں نے گذشتہ روز فیصل آباد تحریک انصاف کے وکلاء اور میڈیا سے گفتگو کر تے ہو ئے کیا ، انہو ں نے کہا کہ حضرت علی کا قول ہے ، "کفر کا نظام چل سکتا ہے ظلم کا نہیں ----" عمرا ن خا ن ہمیشہ اس با ت پر غور کرتے ہے، پو رے ملک کے اند جبر اور ظلم کا نظا م چل رہا ہے ، آئین کا نظا م پا ئو ں کے نیچے رونڈا جا رہا ہے ، جب تک آپ ملک میں قا نو ن کی با لا دستی نہیں لا ئے گے ،ملک کبھی تر قی نہیں کر سکتا ،انہوں نے کہا کہ پو ری دنیا کا تجزیہ کر لے ،جب تک آئین اور قا نو ن کی حکمرانی نہیں ہو گی ،لو گو ں کو عدالتوں سے انصا ف نہیں ملے گا ، اور اگر آج کو ئی سوچ رہا ہے جعلی اکثریت سے دو تہا ئی اکثریت پیدا کر کے اور آئین کے اند ر تبدیلی کر کے کسی بڑے جج کو تین سا ل عدا لتوں پر مسلط کیا جا ئے ،یہ پا کستا ن کے وکلاء ،باراور بینچ کیلئے ایک عالمگیر مسئلہ پیدا کرے گا ، جس سے قا نو ن اور آئین ختم ہو جا ئے گا ،فیصلہ سازوں سے کہتا ہو ں ایسے نظا م نہیں چل سکتا ، مجھے پا کستا ن انتہا ئی عزیز ہے ، ہمارے سارے ادارے ختم ہو چکے ہیں ، انہوں نے کہا کہ فیصل آبا د کے وکلا ء اور آئی ایل ایف کا شکر گزار ہو کے انہوں نے یہا ں پر جتنے بھی ہما رے کا رکنا ن گرفتا ر ہو ئے اور ان پر تشددہوا ، آئی ایل ایف نے ہمارے ان کا ر کنا ن کی مدد کی انہیں کھا نا پہنچا یا ، آئی ایل ایف نے ایک اہم کردار ادا کیا ، انہوں نے کہا کہ یہ 6ججوں کا نہیں 600ججوں کا مسئلہ ہے ، میرے مقدمے میں بندیا ل صا حب کو کہا تھا اس دن سے ڈرو جب یہ آگ آپکے گھروں تک پہنچے گی ، انہو ں نے کہا کہ 54مقدمات مجھ پر بنا کر پو رے پا کستا ن میں گھما یا گیا ، بنیا دی طور پر میں کو شش کر رہا ہوں میری خا ن صا حب سے ملا قا ت ہو جا ئے گی ،ابھی تک تو نہیں ہو ئی ، ما نسہرہ نے نوا ز شریف کو ختم کر کے چھو ڑ دیا ہے ، خا ن کو بتا نا چا ہتا ہوں اعظم سوا تی نے نواز شریف کو ہرا یا ، آج نوا ز شریف کی سیا ست ختم ہو چکی ہے ، دو خا ندان ملک کو معا شی طو ر پر تبا ہ کر رہے ہیں ،اللہ نے لو گو ں کے دلوں میں عمرا ن خا ن کی محبت ڈا لی ہے ۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات