
ملک کے بیشتر مقامات پر آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان، محکمہ موسمیات
بدھ 17 اپریل 2024 20:32
(جاری ہے)
بدھ کو ریکارڈ کیے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت کی رپورٹ کے مطابق مٹھی میں درجہ حرارت 42، چھور 40، ٹھٹھہ، بدین اور سبی میں 39 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
محکمہ موسمیات نے متنبہ کیا کہ موسلادھار بارش کے باعث بلوچستان کے مقامی اور برساتی ندی نالوں خصوصا (گوادر، جیوانی، پسنی، اوماڑہ، کیچ، آواران، خاران، پنجگور، واشک، نوشکی، لسبیلہ، خضدار اور قلات ) میں طغیانی جبکہ نشیبی علاقے زیر آب آنے کا بھی خدشہ ہے۔ (کل) جمعرات سے 20 اپریل کے دوران دیر، سوات، چترال، کوہستان اور مانسہرہ کے مقامی ندی نالوں اور دریائے کابل سے ملحقہ علاقوں میں طغیانی کا خطرہ ہے۔ اسی طرح 18 سے 21 اپریل کے دوران تیز بارش کے باعث بالائی خیبر پختونخوا، مری، گلیات، کشمیر اور گلگت بلتستان میں لینڈ سلائیڈنگ کا بھی خدشہ ہے۔ مزید برآں آندھی، جھکڑ ، ژالہ باری، گرج چمک اور تیز بارش کے باعث کھڑی فصلوں، کمزور انفرا سٹرکچر کو نقصان کا بھی اندیشہ ہے۔ محکمہ موسمیات نے شہریوں سے محتاط رہنے کی اپیل کی ہے تاکہ کسی بھی جانی یا مالی نقصان سے محفوظ رہ سکیں۔مزید موسم کی خبریں
-
13 تا 16جون ملک کے بالاء اور وسطی علاقوں میں بارش کی پیشگوئی
-
لاہور میں 18سال بعد گرم ترین دن، پارہ ریکارڈ ساز بلند
-
عید کے تینوں روز لاہورمیں شدید گرمی پڑے گی، محکمہ موسمیات کی پیشگوئی
-
ملک بھر میں موسلادھار بارش، آندھی ،ژالہ باری کا امکان، محکمہ موسمیات نے الرٹ جاری کر دیا
-
ملک میں مغربی ہواؤں کی آمد، جمعرات تک شدید بارش اور ژالہ باری کی پیشگوئی
-
خیبر پختونخوا میں موسم خشک اور گرم رہے گا، محکمہ موسمیات
-
خیبر پختونخوا کے بیشتر اضلاع میں رات سے بارش کا امکان
-
بحیرہ عرب میں کم دباؤ کا سسٹم بننے کا امکان، الرٹ جاری
-
پی ڈی ایم اے نے درجہ حرارت میں اضافے ،ہیٹ ویو بارے نیا الرٹ جاری کردیا
-
محکمہ موسمیات کی کراچی میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی
-
آئندہ 3 روز میں آسمانی بجلی گرنے کے خدشات ہیں، پی ڈی ایم اے کا الرٹ
-
ملک بھرمیں موسم خوشگوار ہونے کی نوید؛ کل سے بارشیں ہونے کا امکان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.