کرپشن معاشرے کا ناسور ،ترقی کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے،مشتاق احمد جنجوعہ
احتساب کا مقصد کسی کی پگڑی اچھالنا نہیں ،قانون و قاعدے کی عملداری کرکے ریاست سے کرپشن ،بدعنوانی کا خاتمہ ہے،چیئرمین احتساب بیورو آزاد کشمیر
جمعرات 18 اپریل 2024 20:59
(جاری ہے)
آزاد جموں و کشمیر میں صاف شفاف اور بلاتخصیص احتسابی عمل کے لئے عوام الناس اور شکایات کنندگان کی شکایات کے ازالے کے لیے تما م قانونی کارروائی عمل میں لائی جائیگی۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے دورہ میرپور کے دوران ڈویژنل و ضلعی افسران کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اجلاس میں ڈائریکٹر انوسٹیگیشن و کوارڈنیشن راجہ محمداکمل،چیف انجینئر و ڈی جی ایم ڈی اے تنویر قریشی،ایس ایس پی کامران علی،چیئرمین ضلع کونسل راجہ نوید اختر گوگا،ڈائریکٹر ایڈمن احتساب بیورو راجہ محمد فیاض،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل یاسر محمود،ڈائریکٹر انوسٹیگیشن عدیل احمد لنگڑیال،چیف انجینئر برقیات سعید گیلانی،پراجیکٹ ڈائریکٹر ندیم اقبال،ایس سی پبلک ہیلتھ انجینئر نگ او نگزیب، چیف افسر ضلع کونسل اشفاق احمد نور،احتساب بیورو کے ڈپٹی ڈائریکٹر اویس رفیق، ڈپٹی ڈائریکٹر احتساب شہزادہ گوہر رحمن، ڈائریکٹر ایم ڈی اے مرزا کلیم جرال،ناظم جنگلات بلال احمد،ناظم جنگلات ملک عمران صادق،ڈی ایف او راجہ عمران شفیع،ایکسین شاہرات نجم گیلانی،ایکسین بلڈنگ شہزادہ اقبال،ایکسین پبلک ہیلتھ انجینئرنگ یاسین طاہر،ایکسین برقیات عمر حیات،ایکسین برقیات شوکت سرفراز عباسی،ایکسین برقیات یاسر ربانی،ایکسین پی ایچ ای ارشدمحمود،ایکسین برقیات اعجاز احمد،ایکسین بلدیہ شاہزیب کرامت،انفارمیشن آفیسر محمد جاوید ملک،ایس ڈی او چوہدری وقار،ایس ڈی او سید حسن شاہ نے شرکت کی۔اجلاس میں ادارہ ترقیات،ضلع کونسل،بلدیہ،ہائی وے،بلڈنگ،پی ایم یو،جنگلات،برقیات،پبلک ہیلتھ انجینئر نگ کے افسران نے اپنے اپنے محکموں کے متعلق ترقیاتی و غیر ترقیاتی منصوبہ جات کے بارے میں بریفنگ دی۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین احتساب بیورو مشتاق احمد جنجوعہ نے کہا کہ احتساب بیورو ریاستی ادارہ ہے جو ایک قانون کے تحت قائم ہوا ہے تمام ریاستی ملازمین احتساب بیورو کے فرائض کی ادائیگی میں اس کے ساتھ تعاون کرنے کے پابند ہیں۔احتساب بیورو کی طرف سے جو بھی نوٹسز جاری ہوں ان کا فوری اور برقت جواب دیا جائے۔اس حوالے سے ایک دوسرے پر ذمہ داری ڈالنے کی روایت ختم کریں یہ عذر کسی صورت قابل قبول نہیں ہوگا۔احتساب بیورو کو جو ریکارڈ طلب ہوگا وہی ریکارڈ فراہم کیا جائے۔غیر ضروری فائلیں ارسال نہ کی جائیں صرف متعلقہ افراد اور کیس کے متعلقہ ریکارڈ فراہم کیا جائے۔چیئرمین احتساب بیور و مشتاق احمد جنجوعہ نے کہاکہ کرپشن قومی نوعیت کا جرم ہے اس کا خاتمہ ہم سب کی ذمہ داری ہے۔انہوں نے افسران سے کہا کہ وہ حکومتی وسائل کو قانون و قاعدے کے مطابق استعمال میں لائیں اور ریاستی وسائل کے نتائج زمین پر نظر آنے چاہیے انہوں نے کہا کہ اوور سیزکشمیریوں کو ادارہ ترقیات میرپورکے متعلق متعدد شکایات ہیں اوور سیز کی شکایات ترجیح بنیادوں پر حل کی جائیں۔ میرپورکی تعمیر و ترقی کے منصوبوں میں بدعنوانی، لاپروائی اور غفلت کرنے والوں کو سزا و جزا کے عمل سے گزرنا ہو گا۔چیئرمین احتساب بیورو مشتاق احمد جنجوعہ نے احتساب دفتر میں درجنوں شاکیوں کی شکایات سنی اور ان میں سے بعض شکایات کا موقع پر ازالہ کر وایا جبکہ دیگر شاکیوں کو مزید ریکارڈ پیش کر نے کی ہدایات دیں۔اس موقع پر اسرار احمد،پٹواری سرفراز،پٹواری شاہد،نوید،رزاق،منیر،محمد حسین،وحید مغل،راجہ شہزادسمیت دیگر افراد نے بھی مختلف اداروں کے خلاف شکایات کیں۔چیئرمین احتساب بیورو نے جملہ شاکیاں کی شکایات غور سے سنی اور انہیں یقین دلایا کہ جو بھی شکایات احتساب بیور کے دائر ہ اختیارمیں ہو گی اسے حل کیا جائے گا۔اس حوالے سے احتساب بیورو اپنی آئینی اور قانونی ذمہ داریاں پوری کرے گا۔کسی کے ساتھ پسند یا ناپسند کا فامولہ اختیار نہیں کیا جائے گا بلکہ بلا تخصیص انصاف کے تقاضے پورے کیے جائیں گے۔متعلقہ عنوان :
مزید کشمیر کی خبریں
-
مودی حکومت نے جموں وکشمیر پیپلزلیگ ، پیپلزفریڈم لیگ پرپابندی عائد کردی، لبریشن فرنٹ پرپابندی میں 5 برس کی توسیع
-
مظفرآباد، میٹرک کی سند میں تاریخ پیدائش تبدیل کرنے کا جرم ثابت ہونے پر ملزم کو پانچ سال قید اورایک لاکھ روپے کی سزا
-
بھدرواہ میں 3.6 شدت کے زلزلے کے جھٹکے
-
کشتواڑ میں 3.4 شدت کا زلزلہ
-
جموں و کشمیرمیں بھارتی اقدامات انسانیت کے خلاف سنگین جرائم ہیں، امریکا میں پاکستانی سفیرکا خطاب
-
پاکستان حق خود ارادیت کے حصول تک کشمیری بہن بھائیوں کی اخلاقی، سیاسی اور سفارتی مدد جاری رکھے گا، انوار الحق کاکڑ
-
کشمیری فنکاروں، شاعروں اور موسیقاروں نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے،مشعال ملک
-
عالم اسلام کو اسلامی تہذیب کی علامتیں مٹانے پر بھارت کا بائیکاٹ کرنا چاہیے ، مشعال ملک
-
گڑھی دوپٹہ سے ملحق علاقے لوگلی کے جنگل میں آگ بھڑک اٹھی
-
میرپورمیں پہلا سافٹ ویئرٹیکنالوجی پارک تکمیل کے آخری مرحلے میں داخل ہو گیا
-
مشعال ملک کا پروفیسر شال کے انتقال پر اظہار تعزیت
-
جنرل اسمبلی میں پاکستا ن کی پیش کردہ قرارداد کی منظوری جموں و کشمیر اور فلسطین کے مکینوں کے لئے امید کی کرن ہے،منیر اکرم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.