پاکستان میں سیمی کنڈکٹر انڈسٹری کے لئے بڑی صلاحیت موجود ہے.عطاءتارڑ
ہم دنیا کی پانچویں بڑی جمہوریت ہیں اور دنیا کو بتانے کے لئے ہمارے پاس ایک بہترین سٹوری موجود ہے.وفاقی وزیراطلاعات کا سیمی کنڈکٹر سمٹ سے خطاب
میاں محمد ندیم جمعرات 18 اپریل 2024 23:49
(جاری ہے)
یہاں مقامی ہوٹل میں سیمی کنڈکٹر سمٹ 2024ءسے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ سرمایہ کاری کو راغب کرنے کے لئے خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل قائم کی گئی، ہم ملک میں کاروباری آسانیوں اور جدت کو فروغ دینے کے لئے پرعزم ہیں، پاکستان میں بھرپور قدرتی وسائل موجود ہیں، ہم دنیا کی پانچویں بڑی جمہوریت ہیں اور دنیا کو بتانے کے لئے ہمارے پاس ایک بہترین سٹوری موجود ہے. انہوں نے کہا کہ انسانی وسائل ہمارا سب سے بڑا سرمایہ ہے، ہمارے ملک کی 68 فیصد آبادی نوجوانوں پر مشتمل ہے، دنیا میں اپنے سٹریٹجک محل وقوع پر ہمیں بہت فخر ہے، پاکستان دنیا کے سنگم پر واقعہ ہے انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز وفاقی کابینہ کے اجلاس میں پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ پالیسی فریم ورک کی منظوری دی گئی. انہوں نے کہا کہ سرمایہ کاروں کو سہولت فراہم کرنا حکومت کی بنیادی ذمہ داری ہے وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ پاکستان میں ہر سال 50 ہزار انجینئرنگ گریجویٹس تیار ہوتے ہیں، ہمارے پاس دنیا کی بہترین انجینئرنگ یونیورسٹیاں ہیں اور ہمارے انجینئرنگ گریجویٹس کو عالمی سطح پر تسلیم کیا جاتا ہے لیکن بدقسمتی سے ہم سیمی کنڈکٹر انڈسٹری سے مستفید نہیں ہو سکے سیمی کنڈکٹر انڈسٹری اس وقت 550 ارب ڈالر کی صنعت ہے جو 2030ءتک ایک ٹریلین ڈالر تک پہنچنے کی پیشنگوئی ہے. انہوں نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف پیشہ ورانہ تربیت اور ہنر مندی کو بہت اہمیت دیتے ہیں، ہمیں ووکیشنل ٹریننگ پر توجہ مرکوز کرنے کی ضرورت ہے انہوں نے کہا کہ وہ اس سمٹ کے انعقاد اور عوامی و نجی شعبے کو ایک ساتھ اکٹھا کرنے پر منتظمین کے تہہ دل سے شکر گزارہیں. انہوں نے کہا کہ آپ ٹھوس تجاویز کے ساتھ ساتھ قابل عمل حل بھی تجویز کریں، آپ ہمیں ان کوششوں میں اپنے سے ایک قدم آگے پائیں گے وفاقی وزیر نے کہا کہ چپ ڈیزائننگ سے لے کر سکل ڈویلپمنٹ تک ریسرچ اور ڈویلپمنٹ کو فروغ دینے کی ضرورت ہے ہمارے پاس سکل ڈویلپمنٹ کے ساتھ ساتھ ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ میں مہارت موجود ہے. انہوں نے کہا کہ تحقیق اور ترقی ایک اہم شعبہ ہے، آپ نے سیمی کنڈکٹر کے شعبہ میں کئی دہائیاں گذاری ہیں، آپ ہماری رہنمائی کریں کہ کس طرح اس شعبے میں ہم آگے بڑھ سکتے ہیں انہوں نے کہا کہ اس شعبہ میں تعاون سے ملک کو عالمی معیشت سے جوڑا جا سکتا ہے ہمیں سیمی کنڈکٹر ٹیکنالوجی پر توجہ مرکوز کرنے کی ضرورت ہے جس سے ہماری معیشت کو بڑے پیمانے پر مدد ملے گی. انہوں نے کہا کہ حکومت کے آتے ہی چند دن میں بیرون ملک سے وفود کی آمد شروع ہوگئی ہے، حال ہی میں سعودی عرب کے وفد نے پاکستان کا دورہ کیا، آئندہ ہفتے ایران کے صدر کی آمد متوقع ہے وفاقی وزیر اطلاعات نے کانفرنس کے شرکاپر زور دیا کہ وہ ریسرچ اینڈ سکل ڈویلپمنٹ کے حوالے سے ٹھوس تجاویز دیں، حکومت نہ صرف وسائل مہیاکرے گی بلکہ اس سلسلے میں بھرپور تعاون بھی فراہم کرے گی.
مزید اہم خبریں
-
تارکین وطن کی کشتی الٹنے سے ہلاکتوں پر یو این اداروں کا اظہار افسوس
-
میانمار میں غلط معلومات اور نفرت انگیزی پر یو این کو تشویش
-
یو این رکنیت کی ناکام فلسطینی کوشش پر جنرل اسمبلی میں بحث
-
عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں کم ہو گئیں
-
حکومت کو سمجھائیں گے کہ نجکاری کی بجائے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کی طرف بڑھیں
-
خیبرپختونخواہ حکومت کا پنجاب کے کسانوں سے گندم خریدنے کا فیصلہ
-
ظلم کے خلاف اورعادلانہ نظام کے لیے جدوجہد جھاد ہے،سراج الحق
-
اسرائیل کو تسلیم کرنے والی پارلیمنٹ کی اینٹ سے اینٹ بجا دی جائے گی‘مولانا فضل الرحمن
-
ابوظہبی بین الاقوامی کتاب میلہ میں پاکستان کے ادبی شاہکار اور فنکار ادب وفن کے مداحوں کی توجہ کا محور
-
کلر کہار کے قریب خاتون کی موٹروے پولیس افسران سے بدتمیزی
-
سید یوسف رضا گیلانی نے سینئر افسر سید حسنین حیدر کو سیکرٹری سینیٹ مقرر کر دیا
-
پیپلز پارٹی نے ہمیشہ مزدوروں کے حقوق کی بات کی ہے ،بلاول بھٹو زرداری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.