لاکھوں مسلمانوں کا ڈوگرہ استبداد کی نگرانی میں قتل عام کیا گیا

شہدائے جموں کے واقعات کو قلم بند کرنے کیلئے سیکرٹری کشمیر کاز،آرٹس اینڈ لیگویجز وجاہت رشید بیگ کی ہدایت پر قائم کمیٹی کا پہلا باضابطہ اجلاس

جمعہ 19 اپریل 2024 13:22

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اپریل2024ء) شہدائے جموں کے واقعات کو قلم بند کرنے کے لیے سیکرٹری کشمیر کاز،آرٹس اینڈ لیگویجز وجاہت رشید بیگ کی ہدایت پر قائم کمیٹی کا پہلا باضابطہ اجلاس گزشتہ جمعرات کے روز میڈیا کو آرڈینیٹر جموں و کشمیر لبریشن سیل و چیئرمین کمیٹی سردار علی شان کی صدارت میں ان کے آفس میںمنعقد ہوا۔

اجلاس میں کمیٹی کے ممبران / ارکان نے شرکت کی ۔ اجلاس میں میں کمیٹی کے کام کے طریقہ کار کا تعین کیا گیا اور سوالنامہ تیار کر کے متعلقہ شخصیات سے انٹرویوز لینے کا فیصلہ کیا گیا اور سوالنامے کی سیکرٹری کشمیر کاز سے منظوری حاصل کی جائے گی کمیٹی انٹرویوز کو تحریری شکل میں بھی لائے گی اور انٹرویوز کو دستاویزی شکل بھی دی جائے گئی ۔

(جاری ہے)

حسب ہدایت سیکرٹری کشمیر کاز و آرٹس و لینگویجز کمیٹی شہدائے جموں کے واقعات کے لیے دیگر شخصیات سے بھی رابطہ کرے گی اور 1947ء کے واقعات کے شاہدین سے تحریری و دیگر مواد کے حصول کے لیے بھی کوشش کرے گی اور ریکارڈ دستیاب ہونے کی صورت مین اسے سرکاری ریکارڈ کا حصہ بنایا جائے گا۔

کمیٹی پہلے مرحلے میں منتخب شخصیات سے انٹرویوز کرے گی ۔ میٹنگ سے خطاب کے دوران چیئرمین کمیٹی و میڈیا کو آرڈینیٹر جموں و کشمیر لبریشن سیل سردار علی شان نے کہا کہ یہ کمیٹی تحریک آزادی کشمیر کے اہم ترین واقعات کو قلمبند کرنے کے لیے بھرپور انداز میں کام کرے گی اور اہم شخصیات کے انٹرویوز کو دستاویزی شکل میں لایا جائے گا۔ شہدائے جموں کا واقعہ تحریک آزادی کشمیر اور تاریخ کشمیر میںبہت اہمیت کا حامل ہے اس دن لاکھوں مسلمانوں کا ڈوگرہ استبداد کی نگرانی میں قتل عام کیا گیا۔

جموں کے 1947ء کے اہم اور دلخراش سانحہ کے شاہدین کے انٹرویوز کو دستاویزی شکل میں لانا بہت اہم ذمہ داری ہے۔ اس اہم ذمہ داری سے نبرد آزما ہونے کے لیے کمیٹی کے اراکین قومی جذبے اور جانفشانی سے کام کرنا ہے ۔انہوں نے کمیٹی کے ممبران اور لبریشن سیل میڈیا کے شعبے کے اہلکاران کو ہدایت کی کہ وہ اس خصوصی کمیٹی کے TOR,sاور لبریشن سیل کے میڈیا کے شعبے کے کام کو زیادہ سے زیادہ فعال بنانے کے پوری سنجیدگی اور محنت سے ٹیم ورک کے طور پر فرض شناسی سے کا م کریں اور جس بھی ممبر یا اہلکار کو کوئی ذمہ داری یا کام تفویض کیا جائے وہ اس کی بر وقت انجام دہی کو یقینی بنائے۔

انہوں نے کہا کہ یہ اس کمیٹی کا پہلا اور ابتدائی اجلاس ہے جلد اس کا دوسرا اجلاس بھی بلا کر اس کمیٹی کے TOR,s کے بارے میں ضروری اقدامات کے اہم فیصلے کر کے مجاز اتھارٹیز سے اس کی حتمی منظور حاصل کی جائے گی۔