آئی پی ایل کے دوران سٹیڈیم میں بکیز پکڑے گئے

بی سی سی آئی اینٹی کرپشن یونٹ نے آئی پی ایل میچز کے دوران ممبئی اور جے پور سے 4 بک میکرز کی نشاندہی کی اور انہیں سٹیڈیم سے بے دخل کردیا

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعہ 19 اپریل 2024 14:32

آئی پی ایل کے دوران سٹیڈیم میں بکیز پکڑے گئے
ممبئی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 19 اپریل 2024ء ) بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) کے اینٹی کرپشن یونٹ (اے سی یو) نے انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کے میچوں کے دوران ممبئی اور جے پور کے دونوں مقامات سے دو بک میکرز کی نشاندہی کی اور انہیں سٹیڈیم سے بے دخل کردیا۔ اطلاعات کے مطابق راجستھان رائلز اور ممبئی انڈینز کے درمیان میچ میں وانکھیڑے اسٹیڈیم میں دو بکیز کو پریذیڈنٹ باکس سے باہر نکال دیا گیا تھا جبکہ دیگر دو بک میکرز کو راجستھان رائلز اور دہلی کیپٹلز کے درمیان میچ کے دوران جے پور اسٹیڈیم سے باہر کردیا گیا تھا۔

حیرت انگیز طور پر ممبئی میں صدر کا باکس کھلاڑی کے ڈریسنگ روم کے بالکل ساتھ ہے جبکہ پورا باکس اسٹیڈیم میں میچ کے دوران مدعو افراد کے لیے ہے۔

(جاری ہے)

یہ بکیز زیادہ تر میچوں کے دوران اسٹیڈیم تک رسائی حاصل کرتے ہیں تاکہ وقت کی تاخیر کو ختم کیا جاسکے جو اکثر لائیو نشریات میں دیکھا جاتا ہے اور بکیز کی اس سرگرمی کو 'پچ سلائیڈنگ' کے نام سے بدنام کیا جاتا ہے۔

2013ء میں لیگ ایک بڑے سپاٹ فکسنگ اسکینڈل سے ہل گئی تھی جہاں راجستھان رائلز کے تین کھلاڑیوں کو حراست میں لیا گیا تھا اور اس کیس میں گیارہ بکیوں کو بھی گرفتار کیا گیا تھا۔ اس کے نتیجے میں اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل کے درمیان دو آئی پی ایل فرنچائزز، راجستھان رائلز اور چنئی سپر کنگز پر دو سال کی پابندی عائد کردی گئی اور اس نے لیگ کی ساکھ کو داغدار کرنے میں بڑا کردار ادا کیا۔ اس واقعے کے بعد لگژری بکسوں میں پاسز کی الاٹمنٹ ایک سنگین تشویش ہے جبکہ ایسے ملک میں جہاں سٹے بازی غیر قانونی ہے وہاں بکیز کو 'پچ سلائیڈنگ' سے روکنے کے لیے ابھی تک کوئی قانون سازی نہیں ہے۔