بی جے پی کی زیر قیادت بھارتی حکومت نے مقبوضہ جموں و کشمیر میں قبرستان جیسی خاموشی قائم کر رکھی ہے، آغا سید روح اللہ مہدی

جمعہ 19 اپریل 2024 18:10

سرینگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اپریل2024ء) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموںوکشمیر میں نیشنل کانفرنس کے سینئر رہنما آغا سید روح اللہ مہدی نے کہا ہے کہ بی جے پی کی زیر قیادت بھارتی حکومت نے مقبوضہ جموں و کشمیر میں قبرستان جیسی خاموشی قائم کر رکھی ہے ۔کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق روح اللہ مہدی نے سرینگر میں ایک میڈیا انٹرویو میں کہا کہ بی جے پی حکومت نے علاقے میں خوف و دہشت کا ایسا ماحول پیدا کر رکھا ہے کہ لوگ زبان کھولنے سے ڈرتے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ کشمیریوں کی آواز اور جذبات کو بے دردی سے دبایا جا رہا ہے۔نہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا پر اپنے جذبات اور احساسات کا اظہار کرنے والوں کیخلاف غیر قانونی سرگرمیوںکی روک تھام کے کالے قانون 'یو اے پی اے'' کے تحت مقدمات درج کیے جاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کشمیری سرکاری ملازمین کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دی جاتی ہیں جبکہ علاقے میں آزادی صحافت کا گلا بھی گھونٹ دیا گیا ہے اور کسی بھی ادارے کو آزادی سے کام کرنے کی اجازت نہیں ہے۔روح اللہ مہدی نے کہا کہ مقبوضہ علاقے میں حالات ہرگز معمول کے مطابق نہیں بلکہ قبرستان کی سی خاموشی چھائی ہوئی ہے ۔