مظفرآباد، قبضہ و تجاوزات مافیا نے محکمہ پبلک ہیلتھ کو لاکھوں روپے کی پھکی لگا دی

جمعہ 19 اپریل 2024 22:58

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اپریل2024ء) قبضہ و تجاوزات مافیا نے محکمہ پبلک ہیلتھ کو لاکھوں روپے کی پھکی لگا دی،دومنزلہ پلازہ کی تعمیر کے دوران شہر اقتدار سے چند کلومیٹر رشید اباد کے مقام پر غیرقانونی چائنہ کٹنگ کرنے والوں نے ڈھائی انچ کہ پینے کے پانی کی واٹر سپلائی لائن توڑ پھوڑ کر رکھ دی۔ مافیا موقع سے غائب سیکڑوں کی آبادی گزشتہ تین دن سے پینے کے پانی سے محروم ہو کر رہ گئی۔

پینے کا پانی ضائع ہونے لگا۔ عوام علاقہ رشید آباد و قرب و جوار کا شدید احتجاج۔ قبضہ و تجاوزات مافیا کی جانب سے آئے روز پہاڑوں کی کٹنگ کی وجہ سے مکینوں کے قیمتی مکان بھی شدید خطرات کا شکار ہو چکے ہیں جبکہ شدید بارشوں کی وجہ سے پہاڑی سلسلہ سڑکنے لگا ہے۔

(جاری ہے)

آئے روز ہونے والی لینڈ سلائیڈنگ میں بھی اضافہ ہو چکا ہے۔ رشید آباد اور قرب و جوار کے رہنے والے سیاسی سماجی مذہبی تجارتی عوامی حلقوں نے وزیراعظم آزاد کشمیر چیف سیکرٹری آزاد کشمیر و دیگر ارباب اختیار محکمہ شاہرات سے مطالبہ کیا ہے کہ قبضہ و تجاوزات مافیا کی جانب سے غیر قانونی کٹنگ کو روکنے کے لیے خصوصی اقدامات کے علاوہ محکمہ پبلک ہیلتھ کی قیمتی واٹر سپلائی لائن کو پلازہ کی تعمیر کرنے والوں کی جانب سے نقصان پہنچانے والے مافیا کے خلاف فوری طور پر ایکشن لیا جائے۔