حکومت تباہ کن بارشوں سے جانی و مالی نقصانات کا درست تخمینہ لگا کر متاثرین کی فوری امداد کرے

منتخب بلدیاتی نمائندوں کو با اختیار بنا کر فنڈز فراہم کیے جائیں، میجر(ر) گل زمان اعوان

جمعہ 19 اپریل 2024 22:58

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اپریل2024ء) میجر(ر) گل زمان اعوان نے کہا ہے حکومت تباہ کن بارشوں سے جانی و مالی نقصانات کا درست تخمینہ لگا کر متاثرین کی فوری امداد کرے، منتخب بلدیاتی نمائندوں کو با اختیار بنا کر فنڈز فراہم کیے جائیں، جمہوریت میں بلدیاتی نمائندے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں، لوہار گلی مین شاہراہ کئی انسانی زندگیاں نگل چکی ہے، لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے کئی کئی روز مال بردار گاڑیاں بند رہتی ہیں، لوگوں کا جانی و مالی نقصان ہو رہا ہے، لوہار گلی سڑک کے حل کیلئے وعدے اور ہر آنے والی حکومت کے نعرے صرف ووٹ لینے کے بعد اقتدار کے حصول تک محدود ہوتے ہیںِ اقتدار ملتے ہی یہ منصوبہ اور اس سے منسلک اہل علاقہ کے لوگوں کو قربانی کے جانور سمجھ کر ان پر توجہ نہیں دی جاتی اور نہ ہی کوئی ایسے اقدامات اٹھائے جاتے ہیں کہ جن کی وجہ سے اس سڑک پر دن رات چلنے والے مسافروں کی اذیت میں کسی حد تک کمی لائی جا سکے،