سوپور میں دریائے جہلم سے نامعلوم شخص کی لاش برآمد

ہفتہ 20 اپریل 2024 17:47

سرینگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اپریل2024ء) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں ضلع بارہمولہ کے قصبے سوپور میں ہفتہ کی صبح سویرے دریائے جہلم سے ایک نامعلوم شخص کی لاش برآمد ہوئی ہے ۔

(جاری ہے)

کشمیر میڈیاسروس کے مطابق مقامی افراد نے لاش دیکھ کر پولیس کی اطلاع دی ۔ پولیس کی ایک ٹیم موقع پر پہنچی جس نے لاش قانونی کارروائی کیلئے ہسپتال منتقل کی ۔ پولیس نے اس سلسلے میں مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔

متعلقہ عنوان :