سوپور میں آتشزدگی سے تین مکانات جل کر خاکستر

اتوار 21 اپریل 2024 12:50

سرینگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اپریل2024ء) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں ضلع بارہمولہ کے علاقے امر گڑھ میں آتشزدگی کے ایک واقعے میں تین رہائشی مکانات جل کر خاکستر ہوگئے ۔

(جاری ہے)

کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق بشیر احمد لون کے دو منزلہ رہائشی مکان میں پراسرار طور پر آگ بھڑک اٹھی جو دیکھتے ہی دیکھتے قریبی دوگھروں تک بھی پھیل گئی ۔ بشیر احمد کا مکان مکمل طورپر تباہ ہوگیا جبکہ قریبی گھروں کو شدید نقصان پہنچا۔ فائر ٹینڈروں نے مقامی لوگوں کی مدد سے آگ پر قابو پالیا، تاہم اس واقعے میں لاکھوں روپے مالیت کی املاک جل کر خاکستر ہوگئیں۔ مقامی لوگوں نے بتایا کہ حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ آگ لگنے کی وجہ فوری طوپر معلوم نہیں ہو سکی ۔