کراٹے کومبیٹ مقابلے، پاکستان کی بھارت کو شکست، شاہزیب رند نے مکوں کی برسات کردی

علی رضوان کی بھارتی حریفوں کو پہلے ہی راؤنڈز میں شکست، علومی کریم کی جگہ لڑنے والے فیضان خان بھارتی حریف سے ہار گئے

اتوار 21 اپریل 2024 13:35

کراٹے کومبیٹ مقابلے، پاکستان کی بھارت کو شکست، شاہزیب رند نے مکوں کی ..
دبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اپریل2024ء) دبئی میں ہونے والے کراٹے کامبیٹ مقابلوں میں پاکستانی فائٹرز چھا گئے، پاکستانی فائٹرز شازیب رند اور علی رضوان نے بھارتی حریفوں کو پہلے ہی راؤنڈز میں شکست دیدی جب کہ علومی کریم کی جگہ لڑنے والے فیضان خان بھارتی حریف سے ہار گئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ایونٹ کا آغاز پہلے راؤنڈ میں پاکستان کے رضوان علی کا بھارت کے پون گپتا سے ہوا، پاکستانی نے باآسانی پہلے ہی راؤنڈ میں اپنے حریف پر بازی لے گئے، رضوان علی نے بھارتی حریف پون گپتا کو پہلے راؤنڈ میں ناک آؤٹ کر دیا، پاکستان کی بھارت پر 0-1 سے برتری کے بعد دوسرے راؤنڈ میں بھارت کے ہمانشو کوشک کا مقابلہ فیضان خان ہوا۔

بتایا گیا ہے کہ دوسرا راؤنڈ پاکستان کے لیے اچھا ثابت نہیں ہوا اور علومی کریم کی جگہ لڑنے والے فیضان خان بھارتی حریف سے ہار گئے، پاکستان اور بھارت کا میچ 1-1 سے برابر ہونے پر دونوں فیصلہ کن راؤنڈ تک پہنچ گئے تھے جہاں پاکستان کے شاہزیب رند کا مقابلہ بھارت کے رانا سنگھ سے ہوا، میچ کے آغاز سے ہی شاہزیب رند کے مسلسل حملوں سے حریف کھلاڑی پیچھے ہٹ گئے اور بالآخر انہوں نے بھارت کے رانا سنگھ کو پہلے ہی راؤنڈ میں ناک آؤٹ کیا اور اس طرح پاکستان نے بھارت کو 1-2 سے شکست دے دی۔

متعلقہ عنوان :