Live Updates

بشری بی بی 190 ملین پاؤنڈز کو ہضم کرنا چاہتی ہیں، طلال چوہدری

اتوار 21 اپریل 2024 16:35

بشری بی بی 190 ملین پاؤنڈز کو ہضم کرنا چاہتی ہیں، طلال چوہدری
فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اپریل2024ء) مسلم لیگ (ن) کے رہنما نے کہا ہے کہ بشریٰ بی بی 190 ملین پاؤنڈز کو ہضم کرنا چاہتی ہیں۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ پلاٹ، ہیرے، 190 ملین پاؤنڈز کی رقم جو پاکستان تحریک انصاف والوں نے ہضم کی وہ ہو نہیں پا رہی ہے اور پی ٹی آئی اس معاملے کو بڑھا چڑھا کے پیش کرنا چاہتی ہے۔

طلال چوہدری نے کہا کہ اگر بشریٰ بی بی سمجھتی ہیں کہ ان کی صحت اس 300 کنال میں ٹھیک نہیں تو انہیں عمران خان کی طرح اڈیالہ بھیج دیں تاکہ انہیں بھی دیسی مرغی کھلائی جائے، ورزش کروائی جائے۔رہنما مسلم لیگ (ن) نے کہا کہ جب ان کو جیل نہیں جانا، چوری کے باوجود اپنی گھر اور محل میں رہنا ہے، اپنی مرضی کا کھانا کھانا ہے اور چوری نا کرنے کا کوئی ثبوت بھی نہیں دینا تو صحت کا بہانا بنا کر کسی طرح ضمانت کروانے کا بہانہ ہی بنایا جاسکتا ہے۔

(جاری ہے)

طلال چوہدری نے بتایا کہ پاکستان کے لوگ اور عدالتیں جانتی ہیں کہ اس طرح کی بدہضمی تب ختم ہوگی جب ہیرے، ہار، 190 ملین پاؤنڈز کی رقم بر آمد ہو گی، میں پی ٹی آئی کے پراپیگنڈہ کی تردید کرتا ہوں اور ان کے معالج نے بھی تصدیق کی ہے کہ بشریٰ بی بی کی صحت ہشاش بشاش اور بہترین ہے اور ان کو کوئی تکلیف نہیں سوائے اس کے کہ وہ 190 ملین پاؤنڈز کو ہضم کرنا چاہتی ہیں۔
Live بشریٰ بی بی سے متعلق تازہ ترین معلومات