ریاست جموں کشمیر ایک وحدت ہے وطن عزیز کا تحفظ نوجوانوں پر فرض ہے،پاسبان حریت

پیر 22 اپریل 2024 17:05

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اپریل2024ء) ریاست جموں کشمیر ایک وحدت ہے وطن عزیز کا تحفظ نوجوانوں پر فرض ہے۔ بھارت فوجی طاقت اور سازشوں سے کشمیری عوام کی تحریک آزادء کو کبھی نہیں کچل سکتا۔ پاسبان حریت جموں کشمیر ۔مقبوضہ ریاست جموں کشمیر میں جاری عوامی تحریک آزادی کو فوجی طاقت اور جارحیت سے روکنے کے بھارتی حکومت کے بدترین اقدامات کی مزمت کرتے ہوئے وائس چیئرمین پاسبان حریت جموں کشمیر عثمان علی ہاشم نے کہا ہے کہ کشمیری عوام اپنی آزادی اور حق خودارادیت کے لیئے لازوال جدوجہد کر ریے ہیں۔

کشمیری عوام نے بھارتی قبضے سے آزادی کیلئے تاریخ ساز قربانیاں پیش کرکے بھارت کی جبری حاکمیت کو مسترد کردیا ہے۔ انکا کہنا تھا کہ ریاست جموں کشمیر ایک وحدت ہے بھارت کی جانب سے اسکی تقسیم، عوامی حقوق پر شب خون، بھارتی شہریوں کو ڈومیسائل کی اجرائیگی، زمینوں جائیدادوں پر قبضے بھارت کے بدترین استعماری ہتھکنڈے ہیں۔

(جاری ہے)

جنہیں کشمیری عوام اپنی جدوجہد سے ناکام بنائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی فوجی قبضے سے مقبوضہ ریاست کی آزادی کے لئے جدوجہد کو منظم اور فعال کیا جائے گا۔ انکا کہنا تھا کہ پاسبان حریت مقبوضہ کشمیر کے مظلوم عوام کی آزادی کیلئے آزاد کشمیر بھر میں عوامی مزاحمت کو فعال بنائے گی۔