محبوبہ مفتی کا مقبوضہ کشمیرکی خصوصی حیثیت کی بحالی کا مطالبہ

پیر 22 اپریل 2024 20:15

سرینگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اپریل2024ء) پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی صدر محبوبہ مفتی نے غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کی بحالی کے اپنے مطالبے کو دہرایاہے جسے بھارتی حکومت نے 5اگست 2019کو منسوخ کر دیا تھا۔

(جاری ہے)

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق محبوبہ مفتی نے جنوبی کشمیر کے قصبے اسلام آباد میں ایک عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے بھارتی حکومت کے فیصلوں کوغیر قانونی اور غیر آئینی قرار دیا۔انہوں نے مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام پر زور دیا کہ وہ علاقے میں بھارتیہ جنتا پارٹی کے اقدامات کے خلاف اپنے سخت ردعمل کا اظہار کریں۔